• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, دسمبر ۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کووڈ وائرس پر قابو کمزور نہ ہونے دیں

Nigraan News by Nigraan News
2022-07-15
A A
0
رشوت لینے والوں کا جینا حرام ہوگیا

رشوت لینے والوں کا جینا حرام ہوگیا

FacebookTwitterWhatsapp

جموں کشمیر میں گزشتہ ایک ہفتے سے کووڈ وائرس کے معاملات میں ایک مرتبہ پھر اچھال دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سرکار کی جانب سے جاری کووڈ بلیٹن کے مطابق سنیچروار کو جموں کشمیر سے 74افراد وائرس کے ہتھے چڑھ گئے ہیں۔ اس سے قبل کے دنوں میں بھی سو کے قریب افراد پازٹیو قرار پائے ہیں جس کی وجہ سے عوامی حلقوں کے اندر فکر و تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ماضی قریب میں ہی اس تباہ کن عالمی وائرس نے جہاں دنیا کے مختلف ممالک میں موت کا ننگا ناچ کھیلا وہیں جموں کشمیر کے اندر بھی اس وائرس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ پہلی، دوسری اور تیسری لہر کے دوران اس وائرس نے ہزاروں زندگیاں گل کردیں وہیں لاکھوں کی تعداد میں اس وائرس نے انسانی زندگیوں کو بڑے پیمانے پر متاثر کیا جس کے نتیجے میں یہاں کے جملہ شفاخانوں کو اپنی معمول کی سرگرمیاں وقتی طور پر معطل کرنی پڑی اور ان طبی اداروں کو کووڈ ہسپتالوں میں تبدیل ہونا پڑا۔ انتظامیہ نے ماضی میں کووڈ کی ان تباہ کاریوں پر باندھ باندھنے کیلئے انتھک اقدامات عمل میں لاکر بڑی حد تک اس بیماری کو کنٹرول کردیا۔خدانخواستہ اگر انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی اقدامات کو نافذ نہ کیا گیا ہوتا اور عوام کی جانب سے اُن اقدامات کو تعاون حاصل نہ ہوتا تو جموں کشمیر میں بھی فرانس اور چین کی طرح انسانی زندگیاں ضائع ہوجاتی تاہم حکومتی سطح پر اُٹھائے گئے اقدامات نے بڑے نقصان سے ہمیں محفوظ رکھا جس پر انتظامیہ لائق تحسین ہے۔ بہرحال حالیہ ایام کے دوران کووڈ وائرس میں اضافہ کے پیش نظر وادی بھر کے معروف اور نامور معالجین نے ایڈوائزریاں جاری کرتے ہوئے عوام الناس کو احتیاط سے کام لینے کی تلقین کی ہے۔ صورتحال کا تقاضہ ہے کہ جس طرح عوام الناس نے ماضی قریب میں انتظامیہ اور یہاں کے طبی ماہرین کی ہر ہدایت پر کان دھرتے ہوئے اُن پر عمل کیا ، عین اُسی طرح موجودہ صورتحال اُسی اپروچ کا تقاضہ کرتی ہے۔ادھر عید الاضحی کے پیش نظر وادی بھر کے بازاروں میں گہماگہمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ شہر کے لعل چوک ، مہاراجہ بازار، گونی کھن، لل دید مارکیٹ، آبی گذر، پولو ویو سمیت درجنوں اہم بازاروں میں گزشتہ ایک ہفتے سے خریداروں کا رش دیکھا جاسکتا ہے۔ شہر کی پبلک پارکوں میں بھی سیاحوں کیساتھ ساتھ مقامی لوگوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ ہسپتالوں اور دیگر نجی شفا خانوں میں مریضوں اور اُنکے ساتھ آئے تیمارداروں کا بہائو بہت دیکھا جاسکتا ہے۔ ایسے میں صورتحال کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے عوام کو چاہیے کہ وہ ہر وہ احتیاطی اقدام بروئے کار لائے جو ماضی میں اختیار کئے گئے تھے۔ سماجی دوری، فیس ماسک اور سینی ٹائزر کا ریگولر استعمال از بس ضروری ہے۔ نیز طبی ماہرین کے مشوروں پر من و عن عمل کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ سب سے پہلے انسانی زندگیوں کا تحفظ لازمی اور ضروری ہے۔ اگر اس میں کسی قسم کی کوتاہی برتی گئی تو عوام کی کوتاہ اندیشی سے وسیع پیمانے پر ایک طوفان بپا ہونے کا خدشہ ہے جس پر پھر قابو پانا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن سا معلوم ہوتا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

اشیائے ضروریہ کی خریداری

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

بدعنوانیت اور بددیانتی ناقابل قبول

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

سڑکوں پر انسانی جانوں کا اتلاف

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

ادویات کی بے اعتدال قیمتیں

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

وادی کی موسمی صورتحال اورباغ مالکان

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

ترقی کا منظرنامہ تبدیل ہوگیا ہے

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

صحت کا خیال رکھیں، لاپرواہی نہ کریں

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

سائنس، ٹیکنالوجی اور اخلاقی حدود

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

سرکاری محکمہ جات میں محاسبہ کی ضرورت

2024-08-19
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.