• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, اگست ۱۲, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

عدالت کی کرائم برانچ کو نوگام تھانہ کے آفیسر اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کیس درج کرنے کی ہدایت

Nigraan News by Nigraan News
2022-07-15
Reading Time: 1min read
A A
0
عدالت کی کرائم برانچ کو نوگام تھانہ کے آفیسر اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کیس درج کرنے کی ہدایت

عدالت کی کرائم برانچ کو نوگام تھانہ کے آفیسر اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کیس درج کرنے کی ہدایت

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر؍15 جولائی؍سری نگر کی ایک عدالت نے گزشتہ ہفتے حراست کے دوران از جان ہونے والے سری نگر کے ایک نوجوان کے کیس کے سلسلے میں کرائم برانچ کو نوگام پولیس اسٹیشن کے ایک آفیسر اور نامعلوم پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔اطلاعات کے مطابق نو جولائی کو 25 سالہ مسلم منیر احمد ساکن بڈ شاہ نگر سری نگر کو نقب زنی کے سلسلے میں پولیس نے طلب کیا ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم منیر نے ڈرگ کا استعمال کیا تھا۔اہل خانہ نے پولیس کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ پولیس تھانے میں مبینہ ٹارچر کے دوران اُس کی موت واقع ہوئی اور بعد ازاں اُس کو گھر کے نزدیک چھوڑا گیا ۔مسلم منیر کی ہلاکت کے خلاف بڈ شاہ نگر سری نگر میں دیر رات تک مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرئے کئے جس دوران پولیس کے سینئر آفیسران جائے موقع پر پہنچے اور اہل خانہ کو یقین دلایا کہ معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کی جائے گی اور جوبھی ملوث ہوگا اُس کے خلاف کارروائی ہوگی۔مہلوک نوجوان کی والدہ شفیقہ نے سری نگر کی نچلی عدالت میں عرضی دائر کی ۔عرضی میں شفیقہ نے عدالت کو بتایا کہ اُن کے لخت جگر کو دوران حراست شدید ٹارچر کیا گیا جس وجہ سے اُس کی موت واقع ہوئی۔عرضی گزار کے مطابق منیر کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات بھی موجود تھے لہذا ایس ایچ او اور دیگر عملے کے خلاف کیس درج کیا جائے کیونکہ منیر کا دوران حراست قتل کیا گیا ہے۔جمعے کے روز سری نگر کی نچلی عدالت نے کرائم برانچ کو ہدایت دی کہ وہ نوگام پولیس تھانے کے ایک آفیسر اور دیگر نامعلوم اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کریں اور ایک ایمانداری پولیس آفیسر کے ذریعے معاملے کی تحقیقات کی جائے۔عرضی گزار نے پولیس تھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی مانگی تھی تاہم کورٹ نے فی الحال اُس پر کوئی فیصلہ نہیں دیا ہے۔مہلوک نوجوان کی والدہ نے عرضی میں ایس ایس پی کرائم برانچ سری نگر کو خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کے بارے میں بھی کورٹ سے اپیل کی ہے۔بتادیں کہ نوجوان کی ہلاکت کا واقع رونما ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے جبکہ ایک پولیس آفیسر کو معطل بھی کیا گیا ہے۔( یو این آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ہر ضلع میں پاسپورٹ دفتر قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں

ہر ضلع میں پاسپورٹ دفتر قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں

2026-08-01
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں

2026-08-01
ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

2026-08-01
آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

2026-08-01
وزیر اعظم روزگار درخواستوں میں جموں و کشمیر سرفہرست

وزیر اعظم روزگار درخواستوں میں جموں و کشمیر سرفہرست

2026-08-01
وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

2026-08-01
گرین ہائی ویز پالیسی کے تحت شجرکاری میں جموں و کشمیر کی رفتار تیز// نیتن گڈکری

گرین ہائی ویز پالیسی کے تحت شجرکاری میں جموں و کشمیر کی رفتار تیز// نیتن گڈکری

2026-08-01
کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

2026-08-01
امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

2026-07-26
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

2026-07-26
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page