• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, مئی ۵, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جموں و کشمیر میں پہلے حد بندی پھر انتخابات: ڈاکٹر جیتندرا سنگھ

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-06
Reading Time: 1min read
A A
0
بائیوٹیک اسٹارٹ اپ ہندوستان کی مستقبل کی معیشت کے لیے اہم ہیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

بائیوٹیک اسٹارٹ اپ ہندوستان کی مستقبل کی معیشت کے لیے اہم ہیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

FacebookTwitterWhatsapp

ریاستی درجے کی بحالی مناسب وقت پر
جموں، 6 جولائی// وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے واضح کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں پہلے اسمبلی نشستوں کی از سر نو حد بندی ہوگی اور پھر انتخابات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ مناسب وقت پھر بحال کیا جائے گا جیسا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں اعلان کیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرانے میں بی جے پی حائل نہیں ہے بلکہ یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے۔موصوف وزیر نے ان باتوں کا اظہار ایک نیوز پورٹل کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو کے دوران کیا ہے۔انہوں نے کہا: ‘جموں و کشمیر میں فی الوقت حد بندی اور پھر الیکشن ہوں گے اور جیسے جیسے آگے بڑھتے جائیں گے باقی کام بھی عمل میں لائے جائیں گے۔جموں و کشمیر کو ریاستی درجے کی بحالی کے بارے میں ان کا کہنا تھا: ‘اس ضمن میں وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں اعلان کیا تھا کہ مناسب وقت پر ریاستی درجے کو بحال کیا جائے گا۔موصوف نے کہا کہ جموں و کشمیر میں قریب ڈیڑھ صدی پرانی دربار مو کی روایت کے خاتمے کے حوالے سے کہا کہ اس روایت کے خاتمے کا ریاستی درجے کی بحالی سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ ای گورننس کا ایک حصہ ہے اور اس روایت کے خاتمے سے قریب دو سو کروڑ روپے بچ گئے جو فائلیں لانے لے جانے میں صرف ہوتے تھے اور اس سے کافی وقت بھی ضائع ہونے سے بچ گیا۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے چھوٹے تاجروں کے لئے مسئلے پیدا ہوئے ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کا بھی حل نکل آئے گا۔مسٹر جیتندر سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کب الیکشن ہوں گے یہ فیصلہ لینا الیکشن کمیشن کا کام ہے لیکن میں یہ صاف کرتا ہوں کہ بی جے پی ان انتخابات کو منعقد کرانے میں رکاوٹیں پیدا نہیں کرتا ہے کیونکہ ایسا کرنا غیر جمہوری عمل ہے۔گپکار الائنس کو کل جماعتی میٹنگ میں بلائے جانے پر انہوں نے کہا کہ سیاست میں کسی کے ساتھ بھی بات چیت کی جا سکتی ہے اختلاف رائے ہوسکتا ہے لیکن بات چیت جاری رکھنے میں کوئی دقت نہیں ہے۔موصوف وزیر نے کہا کہ کورونا میں نرمی کے ساتھ ہی وزیر اعظم کی پہلی میٹنگ جموں و کشمیر کے نمائندوں کے ساتھ ہی منعقد ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جموں و کشمیر کے لئے کافی آگے چلنے کے لئے تیار ہیں وہ کچھ ایسا دینے کے لئے تیار ہیں کہ جس کی کوئی مثال نہیں ہے۔ (یو این آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

کولگام میںبین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش

کولگام میںبین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-05-03
پلوامہ میں ملی ٹینٹ معاون،اسلحہ سمیت گرفتار

پلوامہ میں ملی ٹینٹ معاون،اسلحہ سمیت گرفتار

2026-05-03
جموں میںپل گرنے کا واقعہ،تحقیقات کا حکم ،2انجینئر معطل

جموں میںپل گرنے کا واقعہ،تحقیقات کا حکم ،2انجینئر معطل

2026-05-03
نیٹ یو جی کا امتحان آج

نیٹ یو جی کا امتحان آج

2026-05-03
ہنگامی الرٹ پر اچانک موبائل فونز بجنے لگے

ہنگامی الرٹ پر اچانک موبائل فونز بجنے لگے

2026-05-03
جموںسری نگر براہ راست وندے بھارت ایکسپریس کا باضابطہ آغاز

جموںسری نگر براہ راست وندے بھارت ایکسپریس کا باضابطہ آغاز

2026-05-03
اے سی بی کی سرینگر میں کارروائی، رشوت لیتے ہوئے پولیس کانسٹیبل گرفتار

اے سی بی کی سرینگر میں کارروائی، رشوت لیتے ہوئے پولیس کانسٹیبل گرفتار

2026-05-02
جموں میںپل گرنے کا واقعہ،تحقیقات کا حکم ،2انجینئر معطل

کئی مزدور زندہ دب گئے،4 پھنسے ہوئے، ایک کو بچا لیا گیا

2026-05-02
ملازمین کی فلاح و بہبود گورننس کی اولین ترجیح: وزیراعلیٰ

ملازمین کی فلاح و بہبود گورننس کی اولین ترجیح: وزیراعلیٰ

2026-05-02
آیئے ! میگاپد یاترا میں شرکت کریں،لیفٹیننٹ گورنر کی عوام سے اپیل

آرٹیکل 370 کی منسوخی سردار پٹیل کے وژن کی تکمیل :۔ ایل جی سنہا

2026-05-02
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page