• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, مئی ۱۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

چیف سیکرٹری نے پاور ڈِسکامز کی سرمائی تیاریوں کا جائزہ لیا

Nigraan News by Nigraan News
2022-11-08
Reading Time: 1min read
A A
0
چیف سیکرٹری نے پاور ڈِسکامز کی سرمائی تیاریوں کا جائزہ لیا
FacebookTwitterWhatsapp

جموں:چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں ( ڈی آئی ایس سی او ایم ایس ) کے سرمائی تیاریوں کے جائزہ لینے کے لئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی۔چیف سیکرٹری نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ سرکاری ورکشاپوں کو سپیئر پارٹس سے بھرا جائے ، ٹرانسفارمروں کا معائینہ کیا جائے اور زیادہ کھپت کے موسم میں مانگ کو پورا کرنے کے لئے ٹرانسفارمروں کا وافر ذخیرہ رکھا جائے۔ اُنہوں نے کہاکہ بِلنگ کا فلیٹ ریٹ سسٹم جلد ختم کیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ نقصانات کو کم کرنے اور صارفین کو بجلی کی باقاعدہ فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ڈیمانڈ سائیڈ مینجمنٹ اِنتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ اِس مقصد کے لئے بجلی چوری کے خلاف مؤثر نفاذ کرنا ہوگا۔ اُنہوں نے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائے کہ جہاں بھی ضرورت ہو بجلی کی کٹوتی کے شیڈول کی پہلے سے تشہیر کی جائے تاکہ صارفین اِس کے مطابق اَپنی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرسکیں۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے رام ۔ کشتواڑ اور سونہ مرگ اور گریز کے درمیان بجلی لائنوں کی تنصیب کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے بجلی کے مجموعی منظر نامے کا جائزہ لیتے ہوئے یوٹی سے مؤثر اور سستی بجلی کی خریداری کے لئے پیشہ ورانہ کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے پر زو ر دیا۔ اُنہوں نے پاور پر چیز ایگری منٹ ( پی پی اے )سے یا پاور ایکس چیجز سے ایسی خریداروں کے لئے طریقہ کار وضع کرنے پر بھی زور دیا۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ باقاعدہ صارفین اور ایمنسٹی اَداکرنے والوں سے ریونیو کی وصولی کے اہداف مقرر کریں اور اِس عمل کی کارکردگی کو یقینی بنائیں ۔اُنہوں نے مارچ 2023ء تک سری نگر اور جموں شہروں میں ہرایک میں کم سے کم 1.5لاکھ سمارٹ میٹر لگانے کی ہدایات کو دہرایا۔چیف سیکرٹری نے زائد اَز 90 فیصد نقصان والے فیڈروں کے اِنچارج اَفسران اور ملازمین کے خلاف فوری تادیبی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے زور دیا کہ مجموعی تکنیکی اور تجارتی ( اے ٹی اینڈ سی) نقصانات کو 15فیصد سے کم رکھا جانا چاہیے۔میٹنگ میںپرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ایچ راجیش پرساد، منیجنگ ڈائریکٹر جے پی ڈی سی ایل شیوا ننت طائل اور منیجنگ ڈائریکٹر پی ڈی سی ایل یاسین ایم چودھری اورڈِسکامز کے دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اننت ناگ قصبے میں قائم دارالعلوم خاکستر،آگ لگنے سے 1طالب علم جاں بحق،3جھلس کر زخمی

اننت ناگ قصبے میں قائم دارالعلوم خاکستر،آگ لگنے سے 1طالب علم جاں بحق،3جھلس کر زخمی

2026-05-13
آئل کمپنیوںکیلئے نقصان کو زیادہ دیر تک برداشت کرنا نا ممکن: پوری

آئل کمپنیوںکیلئے نقصان کو زیادہ دیر تک برداشت کرنا نا ممکن: پوری

2026-05-13
جموں-سرینگر وندے بھارت ایکسپریس سروس، پہلے 10 دنوں میں تقریباً 45,000 مسافروں کی تعداد ریکارڈ

جموں-سرینگر وندے بھارت ایکسپریس سروس، پہلے 10 دنوں میں تقریباً 45,000 مسافروں کی تعداد ریکارڈ

2026-05-13
نیٹ پیپر لیک کا معاملہ انکوائری کیلئے سی بی آئی کے سپرد

نیٹ پیپر لیک کا معاملہ انکوائری کیلئے سی بی آئی کے سپرد

2026-05-13
ایل جی کی مذہبی رہنمائوں، علما، سماجی کارکنوں اور بزرگوں سے سامنے آنے کی اپیل

ایل جی کی مذہبی رہنمائوں، علما، سماجی کارکنوں اور بزرگوں سے سامنے آنے کی اپیل

2026-05-13
جموں کشمیر میں 2027 کی مردم شماری

جموں کشمیر میں 2027 کی مردم شماری

2026-05-12
پٹرول ، ڈیزل اور گیس کی قیمتیں، 5 روپے فی لیٹر اور 50روپے فی سلنڈر اضافہ متوقع

پٹرول ، ڈیزل اور گیس کی قیمتیں، 5 روپے فی لیٹر اور 50روپے فی سلنڈر اضافہ متوقع

2026-05-12
عمر عبداللہ کی امت شاہ سے ملاقات،ایل جی کو ٹیلی کام کے اختیارات دینا غلط نہیں: عمر

عمر عبداللہ کی امت شاہ سے ملاقات،ایل جی کو ٹیلی کام کے اختیارات دینا غلط نہیں: عمر

2026-05-12
گاندربل کی گگن گیر غیر استعمال شدہ خوبصورتی سیاحت کی بحالی کا منتظر ہے

گاندربل کی گگن گیر غیر استعمال شدہ خوبصورتی سیاحت کی بحالی کا منتظر ہے

2026-05-10
سرینگر ہوائی اڈے پر تلاشی، تاجر سے 15 لاکھ روپے کی نقدی ضبط

سرینگر ہوائی اڈے پر تلاشی، تاجر سے 15 لاکھ روپے کی نقدی ضبط

2026-05-10
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page