• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, جون ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

نیتی آیوگ، ایم اُو ایس پی آئی اور یواین ڈی پی کے ورکشاپ کا انعقاد

دیرپا ترقی کی پیمائش کیلئے ایس ڈی جیز طاقتور ذریعہ ثابت ہوگا: چیف سیکرٹری

Nigraan News by Nigraan News
2022-12-10
Reading Time: 1min read
A A
0
نیتی آیوگ، ایم اُو ایس پی آئی اور یواین ڈی پی کے ورکشاپ کا انعقاد

نیتی آیوگ، ایم اُو ایس پی آئی اور یواین ڈی پی کے ورکشاپ کا انعقاد

FacebookTwitterWhatsapp

جموں//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جمعہ کہا کہ دیرپا ترقی کے اہداف ( ایس ڈی جیز) عمومی طور پر ترقی اور بالخصوص دیرپا ترقی کی پیمائش کرنے کے لئے ایک بہت ہی طاقتور ذریعہ ثابت ہوں گے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومتوں کی ترقی کی پیمائش کرنا ہوگی۔چیف سیکرٹری نے اِن باتوں کا اظہار آج دیرپا ترقی کے اہداف پرورکشاپ کی صدارت کرتے ہوئے اور کلیدی خطبہ دیتے ہوئے کیا ۔اُنہوں نے کہا ،’’ اگر ہم ترقی کی پیمائش نہیں کرتے ہیں تو ہم بہتر ی نہیں لاتے ۔ اگر ہم مستقبل مزاجی کے ساتھ پیمائش نہیں کرتے ہیں تو یہ محض قصہ پارینہ ہے ۔ایس ڈی جی عمومی طو رپر ترقی اور دیرپا ترقی کی پیمائش کرنے کا ایک بہت طاقتور ذریعہ ہوگا۔‘‘ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے محکموں سے 2030ء تک کا منصوبہ تیار کرنے کے لئے ایس ڈی جی میکانزم کو اِستعمال کرنے کی بھی تاکید کی۔اُنہوں نے مزید اِس بات کا اعادہ کیا کہ جموںوکشمیرمتعدد سکیموں او رپروگراموں کو عملانے میں سب سے آگے ہے اور متعدد دیگر سکیموں کا بھی پورا کرنے کے قریب ہے۔اُنہوں نے کہا،’’ جموںوکشمیر بہت سی ریاستوں اور یوٹیز میںاسپریشنل ڈسٹرکٹس ،اسپریشنل ٹائونز ، اسپریشنل بلاکوں اور پنچایتوں میں سب سے اوّل ہے ۔جموںوکشمیراِس ترقی کی راہ پر چلنے کے لئے پورے ملک میںواحد ہے ۔ ان کے متوازی اقدامات کا ایک اور مجموعہ ہے جس میں پنچایت ڈیولپمنٹ انڈکس، بلاک ڈیولپمنٹ انڈکس اور سٹی ڈیولپمنٹ انڈکس شامل ہیں۔ہمارے پاس 1250 ڈیلیوری ایبلز کی شکل میں ایک تیسرا عنصر بھی ہے جس سے ہم مختلف سرکاری سکیموں اور فلاحی اقدامات کی کامیابیوں کی درجہ بندی اور تیزی سے فروغ پارہے ہیں۔‘‘پلاننگ ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ نے آج یہاں جموںوکشمیر کے لئے دیرپا ترقی کے اہداف کے بارے میں جموںوکشمیر یوٹی میں ایک ورکشاپ کا اِنعقاد کیا۔یہ مشاورت نیتی آیوگ ، وزارتِ سٹیٹسٹکس اور پروگرام کی عمل آوری ( ایم او ایس پی آئی ) او راقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام ( یو این ڈی پی ) کے اشتراک سے منعقد کی گئی تھی۔جموںوکشمیر یوٹی میں وسیع مشاورت میں جموںوکشمیر کے تمام محکموں کے سینئر اَفسروں نے شرکت کی اور اِس میں مرکزی وزارتوں ، ریاستی حکومتوں اور یو این ڈی پی کے مقررین اور ماہرین شامل تھے۔دیرپا ترقی کے اہداف یا دیرپا ترقی کا 2030ء ایجنڈا ایک عالمی اتفاق رائے ہے جس پر اِنڈیا اور دُنیا کے 190 سے زیادہ ممالک نے 2015ء میں دستخط کئے تھے۔اس میں 17 اہداف اور 169 عالمی اہداف شامل ہیں جو سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی جہتوں کو کاٹتے ہیں۔ اِنڈیا میں نیتی آیوگ اور ایم او ایس پی آئی کے ساتھ قریبی تال میل میں قومی سطح کے ساتھ ساتھ ریاستوں اور یوٹیز کی سطح پر عالمی اہداف پر پیش رفت کی نگرانی کرتا ہے۔ ایس ڈی جیز نے ترقی سے متعلقہ نتائج پر توجہ مرکوز کی ہے نہ کہ صرف مالی اخراجات اور طبعی ترقی پر ۔یہ ورکشاپ جموںوکشمیر یوٹی اور نیتی آیوگ کے درمیان ایک نئی شراکت داری کی بنیاد پر منعقد کی گئی تھی ۔ جموںوکشمیر یوٹی او رنیتی آیوگ نے یو این ڈی پی کے ساتھ تکنیکی شراکت میں منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی محکمے میں ایک دیرپا ترقیاتی اہداف کو آرڈی نیشن سینٹر ( ایس ڈی جی سی سی ) کے قیام کے لئے ایک معاہدہ کیا ہے ۔ یہ شراکت داری راست کی نگرانی کے نظام کو مضبوط کرنے ، ڈیٹا اینالیٹکس سے قابل عمل بصیرت حاصل کرنے ، فرق پر مبنی ہدف کو فروغ دینے اور صلاحیتوں کو بڑھانے کی کوشش کرے گی۔جموں میں ہونے والی مشاورت میں ایس ڈی جی لوکلائزیشن کے انڈین ماڈل پر نیتی آیوگ کے سیشن،ایم او ایس پی آئی کے ذریعہ قومی اوریوٹی اشارے فریم ورک، گجرات، اُتراکھنڈ، ہریانہ اور پنجاب کی طرف سے ایس ڈی جی فریم ورک کو اپنانے پر بہترین طریقوں کا اشتراک اور بجٹ کو ترتیب دینے کے بارے میں سیشن شامل تھے۔ ایس ڈی جیز کو اپنانے میںیوٹی کی پیش رفت، اہداف سے متعلق پیش رفت اورحصولیابیوںپر تفصیلی بات چیت اور غور و خوض اور آگے بڑھنے کا راستہ طے کرنا تمام سیشنوں کے مرکزی موضوعات تھے۔ہر سیشن کے بعد سوال و جواب کا سیشن منعقد ہوا جہاں شرکاء نے مقررین کو اپنی تجاویز اور آراء دیں۔سیکرٹری پی ڈی اینڈ ایم ڈی نے اجلاس کو بتایا کہاکہ جموں و کشمیر صحت، زرعی پیداوار ، تعلیم، قابل تجدید توانائی، شہری سہولیات کی فراہمی، جنگلات کے احاطہ میں اضافہ اور صنفی مساوات کو یقینی بنانے جیسے زیادہ تر شعبوں میں بہت سی ریاستوںاوریوٹیزگذشتہ دو برس سے بہتر سکور کرنے والا سب سے آگے رہا ہے۔اِنتظامی سیکرٹری ڈاکٹر راگھو لنگر نے چیف سیکرٹری کا ان کی قیمتی بصیرت اور ایس ڈی جی کی تکمیل کی طرف یوٹی کی رہنمائی کرنے کے لئے شکریہ اَدا کیا۔ اُنہوں نے ورکشاپ میں استفساری شرکت پر سینئر اِنتظامی سیکرٹریوں ، ڈی جی پلاننگ ، پی ایم سی ای ، پی ایف ڈی، ایس ڈی جی اینڈ اِی ، ڈی جی بجٹ اور محکمہ منصوبہ بندی کے دیگر سینئر اَفسران کا بھی شکر یہ اَدا کیا۔ڈائریکٹر جنرل اِکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس جموںوکشمیر ستویر کور نے مقررین اور شرکا کا یکساں طور پر شکریہ کی تحریک پیش کی۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

نارکو دہشت گردی کیس میں مفرور ملزم اشہاری قرار،منشیات کیس میں 5سال سے بند ایک شخص کی ضمانتی عرضی مسترد

نارکو دہشت گردی کیس میں مفرور ملزم اشہاری قرار،منشیات کیس میں 5سال سے بند ایک شخص کی ضمانتی عرضی مسترد

2026-06-28
اے سی بی کی کارروائی،غیر متناسب اثاثوں میں مکان، زمین اور سونا ضبط

اے سی بی کی کارروائی،غیر متناسب اثاثوں میں مکان، زمین اور سونا ضبط

2026-06-28
شوشل میڈیا کا غلط استعمال پر سی آئی کے کے چھاپے

شوشل میڈیا کا غلط استعمال پر سی آئی کے کے چھاپے

2026-06-28
لیبر ڈیپارٹمنٹ سینئر اسسٹنٹ، فیکٹریز و بوائلرزانسپکٹر، 40ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

لیبر ڈیپارٹمنٹ سینئر اسسٹنٹ، فیکٹریز و بوائلرزانسپکٹر، 40ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

2026-06-28
لال قلعہ کار بم دھماکہ کیس، مفرور ڈاکٹر سمیت مزید 3 کیخلاف چارج شیٹ پیش

لال قلعہ کار بم دھماکہ کیس، مفرور ڈاکٹر سمیت مزید 3 کیخلاف چارج شیٹ پیش

2026-06-28
چیف آف ڈیفنس سٹاف کا پہلا جموں و کشمیر دورہ

چیف آف ڈیفنس سٹاف کا پہلا جموں و کشمیر دورہ

2026-06-28
ایس کے آئی سی سی میں بین المذاہب مکالمہ،ہندوستان میں تمام مذاہب کو پنپنے کی اجازت : ایل جی

ایس کے آئی سی سی میں بین المذاہب مکالمہ،ہندوستان میں تمام مذاہب کو پنپنے کی اجازت : ایل جی

2026-06-28
سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات، جولائی میں جائزہ لیا جائے گا: سکینہ ایتو نگران نیوز سری نگر// وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے جمعرات کو کہا کہ حکومت جولائی میں سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے معاملے کا جائزہ لے گی اور موجودہ موسمی حالات کا جائزہ لینے کے بعد مناسب فیصلہ کرے گی۔ سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایتو نے کہا کہ متعلقہ حکام کسی بھی فیصلے سے قبل گرمیوں کی تعطیلات کے معاملے پر بات کریں گے۔وزیر نے جب بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے درمیان اسکولوں کے لیے چھٹیوں کا اعلان کرنے کے امکان کے بارے میں پوچھا تو کہا"ہم جولائی میں موسم گرما کی تعطیلات پر تبادلہ خیال کریں گے،" ۔تاہم، انہوں نے فیصلے کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں بتائی اور کہا کہ حکومت موسمی حالات سمیت تمام متعلقہ عوامل کا جائزہ لینے کے بعد کال کرے گی۔یہ بیان جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں موجودہ موسمی حالات کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کے بارے میں قیاس آرائیوں کے درمیان آیا ہے

2026-06-26
قوانین میں ترمیم ، پاسپورٹ فیس میں اضافہ

قوانین میں ترمیم ، پاسپورٹ فیس میں اضافہ

2026-06-26
ایک ماہ کی معطلی کے بعد، گلمرگ گنڈولا خدمات پھر سے بحال

ایک ماہ کی معطلی کے بعد، گلمرگ گنڈولا خدمات پھر سے بحال

2026-06-26
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page