سری نگر// ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر، ڈاکٹر فضل الحسیب نے جمعہ کو کہا کہ کشمیر بھر میں آئندہ کرسمس اور نئے سال کی تقریبات میں کوویڈ کے خلاف جاری رہنما خطوطپر عمل کیا جائے گا۔ڈائریکٹر ٹورزم نے کہا کہ "ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ تمام معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر سختی سے عمل کیا جائے گا جس میں کرسمس اور نئے سال کی تقریبات میں سماجی دوری، چہرے کے ماسک کا استعمال وغیرہ شامل ہیں۔خاص طور پر مرکزی حکومت نے بدھ کے روز کوویڈ 19 وبائی امراض کے دوبارہ سر اٹھانے پر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو متاثرہ مریضوں کی جینومک ترتیب کو تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت صحت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ لوگوں کی حفاظت کے لیے ضروری احتیاطی اقدامات کریں۔ یہ فیصلہ چین اور دنیا کے دیگر حصوں میں کووِڈ 19 وبائی مرض کی ایک نئی شکل کے سامنے آنے کے بعد کیا گیا۔صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر ٹورسم ڈاکٹر فضل الحسیب نے کہا کہ ہم کل گلمرگ میں سرمائی کارنیول کریں گے اور اس کے بعد پہلگام میں نئے سال کی تقریبات ہوں گی جہاں تمام ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا، "کووڈ ہمارے لیے کوئی نئی چیز نہیں ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے پہلے سے ہی ہدایات جاری کی گئی ہیں جن پر مذہبی طور پر عمل کیا جائے گا۔ سماجی دوری اور چہرے کے ماسک کے استعمال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا”۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب تک نئے سال کی تقریبات ختم نہیں ہو جاتیں، محکمہ ان بہترین مقامات پر توجہ مرکوز کرے گا جن کی پہلے ہی نشاندہی ہو چکی ہے۔