• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

Nigraan News by Nigraan News
2025-05-13
Reading Time: 1min read
A A
0
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر؍۱۳؍مئی؍
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر اتفاق بر قرار رہنا چاہئے۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ تمام لوگ ایسا ہی چاہتے ہیں صرف کچھ ٹی وی چینلز کے اینکر اس معاہدے کے خلاف ہیں۔ایک قومی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو شمالی کشمیر کے کرناہ میں گولہ باری سے ہوئی تباہی کا جائزہ لینے کے دوران نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔جنگ بندی کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘ہم سب چاہتے ہیں کہ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہے صرف کچھ ٹی وی چینلز کے اینکر جو دور ممبئی، نویڈا میں بیٹھے ہوئے ہیں، ان ہی لوگوں کو جنگ بندی پسند نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا:سرحدی علاقوں کے علاوہ سری نگر اور جموں کے لوگوں نے اس بار حالات دیکھے، وہ چاہتے ہیں کہ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہے اور یہ معاہدہ بر قرار رہنا چاہئے۔عمر عبداللہ نے سرحدی علاقوں میں بنکروں کی تعمیر کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا: ‘پہلے یہاں کمیونٹی بنکر تھے، جن کی پھر کافی عرصہ تک ضرورت نہیں پڑی اور اس کے بعد نئے بنکر نہیں بنائے گئے۔انہوں نے کہا: ‘اب یہاں لوگوں کی طرف سے مانگ آئی ہے لہذا بنکروں کی تعمیر کے لئے ایک اسکیم بنائی جائے گی جس کو مرکزی حکومت کو پیش کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا: ‘کرناہ میں کافی مالی نقصان ہوا ہے تاہم یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ یہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور یہ مکمل ہونے کے بعد جو معاوضہ دینا ہوگا وہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایس ڈی آر ایف کے تحت دکانوں کو معاوضہ نہیں ملتا ہے لیکن ہم اس پر ایک پیکیج بنائیں گے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
ڈی جی پی نلین پربھات کا اودھم پور-کٹھوعہ دورہ،علاقے میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ

ڈی جی پی نلین پربھات کا اودھم پور-کٹھوعہ دورہ،علاقے میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ

2026-09-27
کرناہ میںفوج کااقدام قابل ستائش،آپریشن سدبھاونا کے جذبے کا عملی مظاہرہ:منوج سنہا

کرناہ میںفوج کااقدام قابل ستائش،آپریشن سدبھاونا کے جذبے کا عملی مظاہرہ:منوج سنہا

2026-09-27
پانچ دنوں میں دوسری اہم میٹنگ،سنیل شرما اور وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

پانچ دنوں میں دوسری اہم میٹنگ،سنیل شرما اور وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

2026-09-27
سرکاری محکمے اور مرکزی ادارے محکمہ بجلی کے مقروض

2026-09-23
ہراساں کرنے اور زائد کرایہ کی وصولی کی شکایات پر 6 مسافر گاڑیاں ضبط

ہراساں کرنے اور زائد کرایہ کی وصولی کی شکایات پر 6 مسافر گاڑیاں ضبط

2026-09-23
قابل اعتراض مواد والی 4,700 سے زائد کتابیں جموں و کشمیر حکومت نے کالجوں اور لائبریوں سے ہٹا دیں

قابل اعتراض مواد والی 4,700 سے زائد کتابیں جموں و کشمیر حکومت نے کالجوں اور لائبریوں سے ہٹا دیں

2026-09-23
اساتذہ، ماسٹرز، لیکچررز، ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپل کی جگہیں خالی

اساتذہ، ماسٹرز، لیکچررز، ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپل کی جگہیں خالی

2026-09-23
رامباغ نٹی پورہ سڑک کشادگی منصوبہ منظوری کا منتظر

رامباغ نٹی پورہ سڑک کشادگی منصوبہ منظوری کا منتظر

2026-09-23
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page