سرینگر//کشمیر صوبے کادورہ مکمل کرنے کے بعد حدبندی کمشن نے صوبہ جموں میں اپناڈھیرہ ڈال دیاکشتواڑ ڈاک بنگلے میں 38ڈیلی گیشنوں نے حدبندی کے سلسلے میں کمشن کے ساتھ ملاقات کی مختلف سیاسی پارٹیوں نے ملاقات کے بعد کہا کہ انہوںنے کمشن کے سامنے اپنا نقطہ نگاہ واضح کردیا ۔کانگریس بھارتیہ جنتا پارٹی نیشنل کانفرنس بھارتیہ جنتا پارتی کے نمائندوں نے حدبندی کمشن کومیمورنڈم پیش کیااور مختلف علاقوں میں اسمبلی سیٹوں میں اضافہ کرنے کامطالبہ کیا۔اے پی آ ئی کے مطابق حدبندی کمشن نے صوبہ کشمیرکااپنادورہ مکمل کرنے کے بعد صوبہ جموں میں اپناڈھیرہ ڈال دیادورے کے پہلے دن ڈاک بنگلہ کشتواڑ میں کانگریس نیشنل کانفرنس بھارتیہ جنتا پارٹی اپنی پارٹی کے علاوہ مختلف مکتب ہائی فکرسے تعلق رکھنے والے 38وفودنے حدبندی کمشن کے ساتھ اپنے اپنے وقت پرملاقات کی اور حدبندی کمشن کوسیٹوں میں اضافہ کرنے اور حدبندی کا قیام عمل میں لانے کے بارے میں اپنے نقطہ نگاہ سے آگاہ کیا۔حدبندی کمشن کے ساتھ ملاقات کے بعد مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں نے ذررائع ابلاغ کے ساتھ ملاقات کے دوران کمشن کے دوران ملاقات کوخوشگوار ماحول میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمشن کو میمورنڈم پیش کئے گئے کانگریس بھارتیہ جنتا پارٹی اور نیشنل کانفرنس رام بن ،کشتوار ،بھدرواہ ،دوڈہ کے اضلاع میں اسمبلی سیٹوں میں مزیداضافہ کرنے کے مطالبے کودہراتے ہوئے کہاکہ خطہ چناب جغرافیائی لحاظ سے دشوارگزارعلاقے ہے اور جہاں حدبندی کے دوران دوردرازعلاقوں کے لوگوں کواسمبلی میں نمائندگی کابہت کم موقع مل رہاہے جسے نتیجے میں ایسے علاقے تعمیروترقی کے بارے میں نقشے پراب بھی پیچھے پڑے ہوئے ہے ۔کانگریس کے نائب صدراوراندوا ل حلقے کے سابق ممبراسمبلی جی ایم سروی نے حدبندی کمشن کے ساتھ انتہائی اہمیت کاحامل قراردیتے ہوہئے کہا کہ کانگریس نے کمشن کوخطہ چناب کے تمام علاقوں کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے میمورنڈم پیش کیاجس میں آبادی کے لحاظ سے اضافی سیٹوں کامطالبہ کیاہے نیشنل کانفرنس اور اپنی پارٹی کے نمائندوں نے بھی حدبندی کمشن کے ساتھ ملاقات کے دوران انہیں اپنے اپنے نقطہ نگاہ سے آگاہ کیا۔ڈاک بنگلہ کشتواڑ میں صبح 11بجے سے ملاقاتوں کاسلسلہ جاری رہا۔سیاسی پارٹیوں کودس سے 15منٹ کاوقت دیاگیاتھا جس سے دوسرے عوامی وفودکوپانچ سے دس منٹ کے دوران اپنانقطہ نگاہ پیش کرنے کی اجازت دی گئی حدبندی کمشن جموں میں 9جولائی کوسیاسی پارٹیوں کے نمائندے ملاقی ہونگے جسکے دوران وہ حدبندی کے سلسلے میں اپنانقطہ نگاہ سامنے رکھے گے حدبندی کمشن رواں برس کے اگست تک وزارت داخلہ کواپنی رپورٹ پیش کریگا جسکے بعد جموں وکشمیرمیں اسمبلی الیکشن کے امکانات ظاہرکئے جارہے ہے ۔