نئی دہلی، 27 دسمبر (مانیٹنگ) ملک بھر میں ادویات بنانے والے پلانٹس کے معائنہ کے لیے دو ڈرگ کنٹرولرز کی مشترکہ کمیٹی نےتحقیقات شروع کر دی ہیں مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے منگل کو یہاں یہ بات کہی صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکل و کھاد کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کی ہدایت کے تحت، سنٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) نے ریاستی ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل کر شناخت شدہ دوائیوں کے مینوفیکچرنگ یونٹس کا مشترکہ معائنہ شروع کیا ہے۔
وزارت نے کہا کہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے مطابق ملک بھر میں مشترکہ معائنہ کیا جا رہا ہے۔ معائنہ، رپورٹنگ اور بعد کی کارروائی کے عمل کی نگرانی کے لئے سی ڈی ایس سی او (ہیڈکوارٹر) میں دوجوائنٹ ڈرگ کنٹرولرز کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ ڈرگز اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ 1940 اور اس کے ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنایاجاسکے۔ اس سے ملک میں تیار کی جانے والی ادویات کے حوالے سے معیار کی تعمیل کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔
معیارکو یقینی بنانے اور جعلی ادویات بنانے والے یونٹس کے ملک گیر معائنہ کے لیے ایک ایکشن پلان معائنہ سے پہلے تیار کیا گیا تھا۔
ڈرگ ریگولیشن کا مقصد ملک میں دستیاب ادویات کی حفاظت، افادیت اور معیار کو یقینی بنانا ہے۔