نئی دلی// وزیراعظم جناب نریندر مودی تین جنوری کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 108ویں انڈین کانگریس کے تمام افتتاحی اجلاس کاافتتاح کریں گے۔ افتتاحی تقریب صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگی ۔ اس تقریب کی میزبانی اس کے امراوتی روڈ کیمپس میں راشٹرسنت توکادوجی مہاراج ناگپور یونیورسٹی (آر ٹی ایم این یو) کے ذریعے کی جارہی ہے۔اعلیٰ شخصیات میں جو افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے مہاراشٹر کے گورنر اور مہاراشٹر پبلک یونیورسٹیوں کے چانسلر جناب بھگت سنگھ کوشیاری، مرکزی وزیر اور آر ٹی ایم این یو سینٹنری سلیبریشن کی مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین جناب نتن گڈکری ، سائنس وٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ، مہاراشٹر کےوزیراعلیٰ جناب ایکناتھ شندے اور مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس شامل ہیں۔راشٹر سنت توکادوجی مہاراج ناگپور یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سبھاش آر چودھری اور انڈین سائنس کانگریس ایسوسی ایشن کولکاتا کے جنرل صدر ڈاکٹر محترمہ وجئے لکشمی سکسینہ اس میں شرکت کریں گی۔اس سال کی تقریب کاموضوع ہے خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ پائیدار ترقی کیلئے سائنس اور ٹیکنالوجی عام لوگوں کیلئے نمائشوں اور پبلک ٹاکس کابھی اہتمام کیا گیا ہے۔108ویں انڈین سائنس کانگریس کے تکنیکی اجلاس کو 14زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے تحت یونیورسٹی کے مہاتما جوتیباپھولے تعلیمی کیمپس میں مختلف مقامات پر متوازی اجلاس کا اہتمام کیا جائیگا۔ان چودہ زمروں کے علاوہ ایک خواتین کی سائنس کانگریس، ایک کسانوں کی سائنس کانگریس ، بچوں کی سائنس کانگریس، قبائلی میٹنگ ، سائنس اور سوسائٹی سے متعلق ایک سیکشن اور سائنس کمیونیکیٹرس کی کانگریس بھی منعقد ہوگی۔مکمل اجلاس میں نوبل انعام یافتہ، سرکردہ ہندوستانی اور غیرملکی محققین، ماہرین اور خلا ، سائنس ، دفاع، آئی ٹی اور طبی تحقیق سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین اورٹیکنوکریٹس بھی شرکت کریں گے۔اس تقریب کی خصوصی توجہ کامرکز پرائڈ آف انڈیاسے متعلق ایک میگانمائش ہے۔ اہم پیش رفت بڑی حصولیابیاں اور معاشرے کیلئے ہندوستانی سائنس اور ٹیکنالوجی کی خاطر خواہ اور اہم تعاون کونمائش میں نمایاں کیاجائیگا جو سائنسی دنیا کے تمام کنیوس کا احاطہ کرتے ہوئے سینکڑوں نئے نظریات، اختراعات اور مصنوعات کو ایک ساتھ لاسکے گی اور ان کو نمایاں کرسکے گی۔