مانیٹر نگ
نئی دہلی//مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے منگل کو بھونیشور میں اعلان کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی27 جنوری کو ‘ پریکشا پر چرچا’ کے آئندہ 6ویں ایڈیشن میں طلباء، اساتذہ اور والدین سے بات چیت کریں گے۔ ‘ پریکشا پہ چرچہ’ کے 6ویں ایڈیشن کے لیے رجسٹریشن 25 نومبر کو شروع ہوئی اور پریکشا پہ چرچہ 2023 کے لیے رجسٹریشن کا عمل 30 دسمبر کو بند کر دیا گیا۔ پریکشا پر چرچہ پروگرام میں حصہ لینے کے لیے، کلاس 9 سے 12 کے طلباء کو رجسٹریشن کرنا ہو گا۔ سرکاری ویب سائٹ mygov.in پر جا کر پریکشا پر چرچا 2023 میں حصہ لینے کے لیے رجسٹریشن کرایا جاسکتا ہے۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ2050 کے فاتحین کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے کا موقع ملے گا، ان فاتحین کو پی سی سی کٹ اور خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ سرٹیفکیٹ بھی ملے گا۔ پریکشا پہ چرچا پروگرام میں، وزیر اعظم نریندر مودی امتحانی تناؤ پر قابو پانے کے لیے طلباء کے ساتھ تجاویز بانٹ رہے ہیں۔ پروگرام کےتحت تعلیم اور کیریئر سے متعلق ان کے سوالات کے جوابات بھی دیئے جاتے ہیں۔