پلوامہ//ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے بدھوار کو تمام باشندوں سے اپیل کی کہ وہ اَپنا آدھار اَپ ڈیٹ کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے آدھار رکھنے والوں سے اپیل کی کہ جنہوں نے گزشتہ 8برسوں میں اَپنا آدھار اَپ ڈیت نہیں کیا ہے وہ شناخت کے ثبوت اور پتہ کے ثبوت کے درست معاون دستاویزات کے ساتھ آدھار کو اَپ ڈیٹ کریں یا تو ’’ مائی آدھار‘‘ پورٹل یا ایم ڈاٹ آدھار ایپ کے ذریعے یا آف لائن قریبی آدھار مرکز پر جاکر اَپ ڈیٹ کریں۔آدھار میں دستاویزات کو اَپ ڈیٹ رکھنے سے زندگی میں آسانی ، بہتر سروس ڈیلیوری میں مدد ملتی ہے اور درست تصدیق کو قابل بناتا ہے۔بصیر الحق چودھری نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں 12ہندوسوں کا منفرد شناختی نمبر اِنڈیا میں رہائشیوں کی شناخت کے عالمی طور پر تسلیم شدہ ثبوت کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ رہائشیوں کے مفاد میں ہے کہ وہ اَپنے آدھار کو شناخت کے موجودہ ثبوت اور پتہ کے ثبوت کے ساتھ اَپ ڈیٹ رکھیں۔ مرکزی اور ریاستی حکومت کی سکیموں اور مالیاتی اِداروں جیسے بینک اور این بی ایف سیز کی ایک بڑی تعداد بغیر کسی رُکاوٹ کے صارفین کی تصدیق اور آن بورڈ کرنے کے لئے آدھار کا اِستعمال کرتی ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ اَپنے موبائل نمبر او راِی۔ میل آئی ڈی آدھار کو اَپ ڈیٹ کرین اور 5اور 15 برس کی عمر کے بچوں کے لئے لازمی بائیو میٹرک اَپ ڈیت بھی جلد اَزجلد کریں۔