مانیٹرنگ
نئی دلی//حکومت کے ای-گورننس اقدام کے ایک حصے کے طور پر، ایک آن لائن انویٹیشن مینجمنٹ پورٹل (www.aamantran.mod.gov.in) کو رکھشا راجیہ منتری شری اجے بھٹ نے 06 جنوری 2023 کو نئی دہلی میں معززین کو ای-دعوت نامے فراہم کرنے کے لیے شروع کیا تھا۔ یوم جمہوریہ اور یوم آزادی کی تقریبات کا مشاہدہ کرنے کے لیے اب سے عام لوگوں کو ٹکٹوں کی آن لائن فروخت دستیاب ہوگی۔ پورٹل معززین اور ان کے مہمانوں کو آن لائن پاس جاری کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے اور عام لوگوں کے لیے جغرافیائی محل وقوع سے قطع نظر ٹکٹ آن لائن خریدنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔آمنترنپورٹل پورے عمل کو صارف دوست، ماحول دوست بنائے گا اور حکومت اور عام لوگوں کے درمیان خلیج کو ختم کرے گا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب اجے بھٹ نے پورٹل کو ڈیجیٹل انڈیا پہل میں ایک اور سنگ میل قرار دیا اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ای گورننس ماڈل کے تصور کی طرف ایک قدم قرار دیا جو آسان، موثر، اقتصادی اور ماحول دوست طرز حکمرانی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر شہری کے لیے زندگی میں آسانی کو یقینی بنانے کے لیے پابند عہد ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ‘ ڈیجیٹل انڈیا’ اور ‘ کم سے کم حکومت، زیادہ سے زیادہ گورننس’ حکومت اور لوگوں کو ایک ساتھ لا رہے ہیں۔ رکشا راجیہ منتری نے اس حقیقت کی تعریف کی کہ دعوتی پورٹل لوگوں کے لیے یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لیے ٹکٹ خریدنے میں آسانی پیدا کرے گا اور پرنٹنگ میں استعمال ہونے والے کاغذ کی بہت زیادہ بچت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورٹل آر ڈی سی کو مزید محفوظ بنائے گا۔