کرگل ؍؍رنگ یل نیوزسروس؍؍ضلع کرگل کی گنجان آبادی والے بلاک ٹی ایس جی یعنی ٹریسپون ،سلسکوٹ اور گنڈمنگلپورکی منی بسوں کی جانب سے بطوراحتجاج گذشتہ کئی دنوں سے بس سروس بندکردی گئی ہے ۔جس کی وجہ سے عوام کو کافی تکلیف کا سامنہ کرناپڑرہاہے ۔ٹرانسپورٹروں کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری ریٹ لسٹ (Rate list) میں منی بسوں کاجو کرایہ مختص کیاگیا ہے وہ یہاں کی سٹرکوں کے حالات کے موافق نہیں ہے ۔انکا کہنا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے جانب سے میدانی علاقے جیسے سرینگر شہر کی طرح یہاں کی بسوں کا کرایہ بھی مختص کیاگیاہے ۔جس پر یہاں کی منی بسوں کو چالورکھنامشکل ہے ۔ منی بس ڈائیوروں نے کہاہے کہ منجی سے لیکر گنڈمنگلپور،سلسکوٹ تک منی بس سروس جاری ہے ۔انھوں نے کہاکہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے جانب سے تیئس روپئے کرایہ مقررکیاگیاہے ۔انھوں نے کہامنی بس یونین کی صدرنے پورے گنڈمنگلپورٹریسپون سلسکوٹ کا راونڈفیگر(round figure) پچیس کلومیٹر مان کرتیس روپئے کرایہ مختص کرنے کا فیصلہ کیاتھا جسکومسافر ماننے کے لئے تیارنہیں ہیں۔ ان کا کہناہے کہ ٹرانسپورٹ محکمہ مختص کردہ کرایہ وصول کرنے پر زوردیتاہے ۔انھوں نے کہاکہ سرینگر کی منی بسوں کا کرایہ اور یہاں کی بسوں کی کرایہ صرف پانچ دس پیسہ زیادہ بڑھاکرریٹ لسٹ مرتب کیاگیا ہے جو سراسرناانصافی ہے ۔کیونکہ ڈیزل کی نرخوں میں یہاں اور سرینگر میں کافی فرق ہے ۔انھوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کرگل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہاں کے زمینی حقائق اور سردی ودیگر جعرافیائی حالات کی پیش نظریہاں کی منی بسوں کی کرایہ مقررکریںتاکہ یہاں کی منی بسوں کو خسارے سے بچایا جاسکے ۔