پلوامہ؍۹؍جنوری؍
ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے آج یہاں ضلعی سطح کی جائزہ کمیٹی ( ڈی ایل آر سی ) میٹنگ طلب کی۔میٹنگ میں بینکوں کے سی دی ریشوز ، استفادہ کنندگان کی شناخت ، قرض ، حکومت کے زیر اہتمام سکیموں کے تحت اِمداد ، ڈسٹرکٹ کریڈٹ پلان کے تحت بینکوں کی کارکردگی ، مذکورہ سہ ماہی کے تحت حصولیابیوں ، نگرانی کے اقدامات اور کریڈٹ پلس سرگرمیوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ بینکوں نے زراعت ، تعلیم اور ہائوسنگ شعبوں کے تحت بالترتیب 836.69کروڑ روپے ،3.38کروڑ روپے اور 27کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی جبکہ درمیانے ، چھوٹے اور مائیکرو اَنٹرپرائزز میں 239 کروڑ کے سالانہ ہدف کے مقابلے میں 184کروڑ روپے تقسیم کئے گئے۔ کمزور طبقات کے لئے 417 کرو ڑ روپے کا قرض منظور کیا گیا ہے۔ترجیحی او رغیر ترجیحی شعبوں کے تحت اہداف کی سال وار حصولیابیوں کے حوالے سے دوسری سہ ماہی ( مالی سال 2022-23ء) تک 1,477کروڑ روپے تقسیم کی گئی ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے بینکرز پر زور دیا کہ کہ وہ ممکنہ شعبوں پر توجہ دے کر سی دی ریشو کو بڑھانے کے لئے مزید کوششیں کرین او رسی ڈی ریشو میں بہتری لانے کے لئے بینکوں اور سرکاری محکموں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پر زور دیا۔اُنہوں نے یکساں ترقی کو فروغ دینے کے لئے تمام کلیدی شعبوں میں متوازن قرضہ جات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی اور مالیاتی اِداروں کے سربراہان پر زو ر دیا کہ وہ عوام میںان کی طرف سے سپانسر کی جانے والی فلاحی سکیموں کے حوالے سے بیداری عام کرے تاکہ لوگ اَپنی سماجی و اِقتصادی ترقی کے لئے اِستفادہ حاصل کرسکیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع میں خود اَنحصاری اور دیرپا روزگار پیدا کرنے میں زراعت اور باغبانی شعبوں کے کردار کی تعریف کی ۔اُنہوں نے تعلیم ، خواتین کی ترقی اور زراعت سے منسلک شعبوں پر خصوصی توجہ سے ترجیحی شعبے کے قرضے پر زور دیا۔اُنہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو ضلع کے ہر بلاک میں مالیاتی خواندگی کیمپوں کا اِنعقاد کرنے کی ہدایت دی اور بینکرز اور متعلقہ اَفسران پر زور دیا کہ وہ عوام دوست طرزِ عمل اَپنائیں اور ہم آہنگی سے کام کریں تاکہ نچلی سطح پر اَچھے نتائج حاصل ہوں۔اِس موقعہ ضلع ترقیاتی کمشنر نے نبارد کی طرف سے ایک کتاب ’’ممکنہ لنکڈ کریڈٹ پلان2023-24ء کا اجراکیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع کے لئے ممکنہ لنکڈ کریڈٹ پلانز کی تیاری کے لئے نبارد کی کریڈٹ پلاننگ مشق کی سراہنا کی۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی پلوامہ ڈاکٹر شیک عبدالعزیز ، جی ایم ڈی آئی سی ، اے سی آر پلوامہ ، سی پی او پلوامہ ، لیڈڈسٹرکٹ منیجر ، کلسٹر ہیڈ جے کے بینک ، نبارڈ ، مختلف بینکوں کے نمائندے ، ڈسٹرکت کوآرڈی نیٹر ، مختلف سرکاری محکموں کے دیگر سربراہان اور سپانسرنگ ایجنسیوں نے شرکت کی۔