جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں پنچوں اور سرپنچوں نے احتجاج کرتے ہوئے ہیرپورہ علاقے میں ترقیاتی کاموں کو شروع نہ کیے جانے پر انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ضلع شوپیان کے ہیرپورہ علاقے کے پنچوں اور سرپنچوں نے علاقے کے ولیج لیول ورکر (وی ایل ڈبلیو) کے تبادلہ کی مانگ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔شوپیاں: سرپنچوں اور پنچوں کا احتجاج، ولیج لیول ورکر کے تبادلہ کی مانگپنچوں اور سرپنچوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وی ایل ڈبلیو انکے علاقے میں کسی بھی طرح کے ترقیاتی کاموں کے لیے کوئی بھی قدم نہیں اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر علاقے کے وی ایل ڈبلیو کو تبدیل نہیں کیا گیا تو سبھی پنچ اور سرپنچ مستعفی ہو جائیں گے۔انہوں نے متعلقہ علاقے کے ولیج لیول ورکر کے خلاف نعرہ بازی کی اور اسکے تبادلہ کی مانگ کی۔سرپنچ اعجاز احمد نے بتایا کہ ’’ایم جی نریگا کے تحت ہیرپورہ علاقے کے لیے لاکھوں کی رقم موجود ہے تاہم ابھی تک ان کے علاقے میں نہ تو کوئی ترقیاتی کام ابھی تک شروع کیا گیا اور نہ ہی اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔مزید پڑھیں: سڑک کے تعمیری کام کی سست روی پر مقامی لوگوں کا احتجاجانہوں نے مزید بتایا کہ ’’سرکار نے الیکشن کے دوران پنچوں اور سرپنچوں کو میدان میں اتار کر بلی کا بکرا بنا دیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ سرکار کی جانب سے انہیں یقین دلایا گیا تھا کہ انہیں انتظامیہ کی جانب سے پورا تعاون فراہم کیا جائے گا تاہم وہ سبھی وعدے سراب ثابت ہوئے۔