• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, جنوری ۱۴, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

عالمی چیلنجوں کے درمیان وزیر اعظم مودی نے ماہرین اقتصادیات کے ساتھ میٹنگ کی

Nigraan News by Nigraan News
1 منٹ پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
عالمی چیلنجوں کے درمیان وزیر اعظم مودی نے ماہرین اقتصادیات کے ساتھ میٹنگ کی

عالمی چیلنجوں کے درمیان وزیر اعظم مودی نے ماہرین اقتصادیات کے ساتھ میٹنگ کی

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی، 14 جنوری؍
وزیر اعظم نریندر مودی نے یہاں نیتی آیوگ میں ممتاز ماہرین اقتصادیات اور ماہرین کے ساتھ ایک خصوصی طور پر منعقدہ میٹنگ میں حصہ لیا اور چیلنج بھرے عالمی ماحول میں ہندوستانی معیشت کی ترقی اور مضبوطی کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ کے بعد جاری کردہ نیتی آیوگ کی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے، ’’یہ بات چیت عالمی سطح پر غیر موافق حالات کے درمیان ہندوستان کی ترقی اور لچک‘‘کے موضوع پرتھی۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اگرچہ خطرات موجود تھے” تاہم ابھرتا ہوا عالمی ماحول، ڈیجیٹلائزیشن، توانائی، صحت کی دیکھ بھال اورزراعت جیسے شعبوں میں نئے اورمتنوع مواقع فراہم کرتا ہے۔ ریلیز کے مطابق مسٹر مودی نے کہا کہ ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کو ہم آہنگی سے فائدہ اٹھانے اور بلیک سے ہٹ کر سوچنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے انڈیا ڈیجیٹل کی کامیابی کی اور ملک بھر میں فن ٹیک کو تیزی سے اپنائے جانے اور اس میں شامل پیشرفت اور ترقی کے امکانات کی تعریف کی۔وزیراعظم نے ناری شکتی کو ہندوستان کی ترقی کے ایک کلیدی محرک کے طور پراجاگر کیا اور زور دیا کہ وہ افرادی قوت میں خواتین کی شرکت کو مزید فعال اورفروغ دینے کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔ رواں موٹے اناج کے بین الاقوامی سال میں وزیراعظم نے دیہی اور زرعی شعبے کو تبدیل کرنے کی صلاحیت اوران کی خصوصیات مثلاً کاربن نیوٹرل، قدرتی کاشتکاری کے لیے سازگار اور غذائیت کا سستا ذریعہ ہونے کے پیش نظر موٹے اناج کو فروغ دینے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ غورطلب ہے اقوام متحدہ نے سال 2023 کو میلیٹس کا بین الاقوامی سال قرار دیا ہے۔نیتی آیوگ کی ریلیز میں کہاگیا ہے کہ میٹنگ کے شرکاءنے ان طورطریقوں پر عملی اقدامات کی پیشکش کی جن سے ہندوستان اپنی ترقی کی رفتار کوسمجھداری سے برقرار رکھ سکتا ہے۔ زراعت سے لے کر مینوفیکچرنگ تک مختلف موضوعات پر وزیراعظم کے ساتھ خیالات اور تجاویز کا تبادلہ کیا گیا۔بیان کے مطابق میٹنگ میں اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ بنیادی طور پر عالمی سطح پر نا موافق حالات جاری رہنے کا امکان ہے، ایسے میں ہندوستان کی لچک کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اسٹریٹجک سفارشات بھی شیئر کی گئیں۔ اس بات پر اتفاق ہوا کہ اپنی لچک کی وجہ سے ہندوستان عالمی سطح پر ہنگامہ خیز حالات میں ایک روشن مقام کے طور پرابھرا ہے۔ یہ تجویز کیا گیا کہ تمام شعبوں میں ہمہ گیر ترقی کے ذریعے اس بنیاد پر ازسرنو ترقی پر زوردینے کی ضرورت ہوگی۔وزیراعظم نے ماہرین اقتصادیات کا ان کے خیالات کے لیے شکریہ ادا کیا اوران سے اپنے انقلابی خیالات کا تبادلہ کرتے ہوئے قوم کی ترقی میں مدد کرنے کی اپیل کی۔میٹنگ میں وزیر خزانہ نرملا سیتارمن، وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی (آزادانہ چارج) اندرجیت سنگھ، نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین ڈاکٹرسمن بیری اورمتعدد سینئر افسران بھی موجودتھے۔ میٹنگ میں شنکر آچاریہ، شمیکا روی اوراشوک گلاٹی نیز کئی دیگر ماہراقتصایات نے شرکت کی۔

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

برفباری سے پیداشدہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

برفباری سے پیداشدہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

1 منٹ پہلے
رام بن میںدو روز سے لاپتہ شہری کی لاش برآمد

رام بن میںدو روز سے لاپتہ شہری کی لاش برآمد

1 منٹ پہلے
وادی کشمیر کا بیرونی دنیا کے ساتھ زمینی و فضائی رابطہ ایک روز بعد بحال

وادی کشمیر کا بیرونی دنیا کے ساتھ زمینی و فضائی رابطہ ایک روز بعد بحال

1 منٹ پہلے
ہندوارہ میں ایک ہی کنبے کے چار افراد کو اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے

ہندوارہ میں ایک ہی کنبے کے چار افراد کو اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے

1 منٹ پہلے
کپوارہ میں منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد اور نقدی ضبط: پولیس

کپوارہ میں منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد اور نقدی ضبط: پولیس

1 منٹ پہلے
پہلی بار صحت کو ہندوستان میں ترقی کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ

پہلی بار صحت کو ہندوستان میں ترقی کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ

1 منٹ پہلے
G-20 میں ہندوستان گلوبل ساؤتھ کو درپیش ترقیاتی مسائل کو اٹھائے گا۔ نرملا سیتا رمن

G-20 میں ہندوستان گلوبل ساؤتھ کو درپیش ترقیاتی مسائل کو اٹھائے گا۔ نرملا سیتا رمن

1 منٹ پہلے
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ گلمرگ میں سکی ٹریننگ شروع

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ گلمرگ میں سکی ٹریننگ شروع

1 منٹ پہلے
ہندوستان نے چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لئے ایل اے سی کے ساتھ امن کی اہمیت پر زور دیا

ہندوستان نے چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لئے ایل اے سی کے ساتھ امن کی اہمیت پر زور دیا

1 منٹ پہلے
مژھل میں کھائی میں گرجانے سے افسر سمیت تین فوجی جان بحق، منوج سنہا کا خراج

مژھل میں کھائی میں گرجانے سے افسر سمیت تین فوجی جان بحق، منوج سنہا کا خراج

1 منٹ پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
E-mail us: +

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.