جموں //کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود شیتل نندا نے سنیچروار کو یہاں گاؤ ں بنوٹا آر ایس پورہ میں ماڈل کمیونٹی سروس سنٹر ( سی ایس سی ) کا افتتاح کیا جو مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم پردھان منتری انوسوچیت جاتی ابھیودے یوجنا ( پی ایم ۔ اے جے اے وائی ) کے ایس سی اے سے ایس سی ایس پی کے تحت قائم کیا گیا ہے ۔ اس سکیم کے تحت محکمہ 162 سی ایس سی ای گورننس سروسز انڈیا لمٹیڈ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے ذریعے قائم کئے گئے ہیں ، پہلے مرحلے میں ضلع انتظامیہ کی موجودگی میں تمام اضلاع میں اسی طرح کا افتتاح کیا گیا ہے ۔ اس پہل کے پیچھے خیال یہ ہے کہ تمام جی 2 سی ، بی 2 سی ، انشورنس ، ڈیجٹل خواندگی ، بینکنگ ، مائیکرو اے ٹی ایم خدمات ان ایس سی دیہاتوں میں رہنے والے شہریوں کے دروازے پر فراہم کی جائیں ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے کہا کہ چونکہ اب تمام سرکاری خدمات آن لائن موڈ پر ہیں اس لئے لوگوں کو مختلف سرکاری خدمات جیسے آیوشمان بھارت ، ای شرم ، یو ڈی آئی ڈی ، سماجی بہبود کی اسکیمیں ، پین کارڈ ، آدھار ، اندراج /اپ ڈیٹ ، ای کے وائی سی ، تصدیق ، سرٹیفکیٹس کیلئے درخواست ، اسکالر شپ کی معلومات وغیرہ ، بینکنگ اور مالی خدمات جیسے بینک اکاؤنٹ کھولنا ، نقد رقم جمع کرنا /نکالنا ، انشورنس ، پینشن وغیرہ اور شہری خدمات جیسے ٹرین ، بس ، فلائٹ وغیرہ کیلئے ٹکٹ بکنگ پاسپورٹ حاصل کرنے کیلئے ان ماڈل سی ایس سی کا استعمال کرنا چاہئیے ۔شہریوں کو خدمات فراہم کرنے کے علاوہ سی ایس سیز مقامی روز گار بھی پیدا کر رہے ہیں اور ڈیجٹل خواندگی پروگرام کیلئے بھی استعمال کئے جا رہے ہیں ۔ اس موقع پر کمشنر سیکرٹری نے آیوشمان بھارت ، ای شرم ، یو ڈی آئی ڈی اور پی ایم جی ڈی آئی ایس ایچ اے سرٹیفکیٹس بھی مستفدین میں تقسیم کئے جو متعلقہ ماڈل سی ایس سی کے ذریعے تیار کئے گئے تھے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود محکمہ جموں محترمہ وویک شرما ، سرپنچ فتح چند رنگپور سدھرے اور شاہنواز رشید نائب صدر سی ایس سی ای گورننس سروسز انڈیا لمٹیڈ اور محکمہ سماجی بہبود کے دیگر افسران موجود تھے ۔