کرگل ؍؍ابراہیم فردوس؍؍سیدہ لنساء العالمین، حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا اور بت شکن عصر خمینی کبیر کی ولادت پر برکت کے موقع پر امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے شعبہ خواتین زینبیہ ویمین ویلفیر سوسائٹی کی طرف سے زینبیہ کمپلکس حیدری محلہ میں خواتین کیلئے خصوصی طو ر جشن میلاد کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں کڑاکے کی سردی کے باوجودکثیرتعدادمیں کرگل قصبے اور ملحقہ دیہات کی خواتین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔مجلس کا آغاز دارلقرآن جعفرطیارمنجی کے طلبانے تلاوت کلام پاک سے کیا۔جس کے بعد کرگل قصبے اور گردونواح کے دارلقرآن کی بچیوں کی جانب سے نعت ومنقبت پیش کئے گئے ۔اسکے علاوہ اچھے سکینہ چھوسکوراورساتھیوں کی جانب سے نعت ومنقبت پیش کئے گئے ۔ محفل کی صدارت حاجیہ فاطمہ نے انجام دی ۔اس کے علاوہ سے صدر زینبیہ ویمین ویلفر سوسائٹی حاجیہ طاہرہ ذاکری ،حاجیہ کلثوم ،حاجیہ بتول ،حسینہ بانوویمین سیل ڈسٹرکٹ پولیس کرگل اوردیگر لوگوں نے خطاب کرتے ہوئے اس دن کے فلسفہ اور خواتین کے مسائل سے متعلق مختلف نکات پرمفصل روشنی ڈالی ۔مقررین نے موجودہ دورمیںحضرت فاطمہ الزہراسلام اللہ علیہاکے نقش قدم پر چل کر بچوں کی بہترتربیت کرنے پرزوردیا۔نیز انھوں نے موجودہ دورمیں خواتین کے پردہ یعنی حجاب کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے بتایاکہ حضرت فاطمہ الزہراسلام اللہ علیہااُمت محمدی کی خواتین کیلئے ایک بے مثال نمونہ عمل ہے جس پر عمل پیراہوکراس دوجہاں کو سنوارسکتے ہیں ۔نیز انھوں نے والدین کی خدمت اور ان کی فرمانبرداری کی تاکید کی۔ مجلس کے دوران نظامت کے فرائض سعیدہ اختر نے انجام دئے ۔مجلس کے آخرپر اسلام کے حق میں اور استکباری جہاں بالخصوص امریکاواسرائیلی اور ان کے اتحادیوں کے خلاف فلک شگاف نعرے بلندکئے گئے ْ۔