کرگل ؍؍رنگ یل نیوزسروس؍لداخ ٹریفک پولیس کے کرگل یونٹ کی جانب سے قومی روڑسیفٹی ہفتے کی مناسبت سے ایک تقریب کاانعقاد کیا گیا۔اس تقریب کا مقصدعوام اور ڈرائیوربرادری میں روڑ سیفٹی سے متعلق اہم جانکاری فراہم کرناتھا ۔اس موقع پر ایکزیکیٹوآفیسرمیونسپل کمیٹی کرگل محمد سلیم وزیر،ایس ایچ اوپولیس اسٹیشن کرگل ژھیوانگ ستنزن اورٹرانسپورٹ محکمہ کے نمایندوں کے علاوہ ڈرائیوروں اور عام لوگوں کی کثیرتعدادموجودتھی۔اس موقع پرڈی ٹی آئی کرگل کاچوسادات علی نے کہاکہ سماج کے ہرفرد وذمہ داروں کو ٹریفک قوانین یعنی اصول اور انتظامات (Regulation & management)سے متعلق بنیاد ی جانکاری ہونا اولین ضرورت ہے تاکہ ٹریفک کی بہتر نقل وحمل کویقینی بنایاجاسکے ۔انھوں نے مزیدبتایاکہ ٹریفک قوانین سے متعلق جانکاری فراہم کرنے کی غرض سے منعقدہ اس بیداری پروگرام کا مقصدلوگوں کو ٹریفک کے نظم وضبط سے متعلق ضروری وبنیادی جانکاری فراہم کرکے بڑھتے ہوئے سٹرک حادثات میں کمی لاناہے یہ تبھی کامیاب ہوسکتے ہیں جب ڈارئیوروں اورمسافروں یعنی عام لوگوں کو ٹرافک قوانین ا ورحفاظتی اقدامات سے متعلق بہترجانکاری ہو۔اس دوران ایس ایچ اوکرگل ژھیوانگ ستنزن نے شرکا پر زوردیاکہ وہ ہمیشہ گاڑی چلاتے وقت وسفر کرتے وقت ٹریفک قوانین کا خاص خیال رکھیں اوراس پر عمل پیراہوجائیںتاکہ بہتر ٹریفک نظام کویقینی بنایاجاسکے ۔پروگرام کے دوران شرکا میں پمپلٹ بھی تقسیم کئے گئے جن پر ٹریفک قوانین اور نظم وضبط سے متعلق مفصل جانکاری درج تھی ۔