کرگل ؍؍رنگ یل نیوزسروس؍؍یوٹی لداخ کے تعلیم یافتہ بے روزگارنوجوانوں کو مختلف محکمہ جات میں سات سوستانوے خالی اسامیوں میں بھرتی کی خاطر اسٹاف سلیکشن کمیشن کے تحت بھرتی کے لئے کمپیوٹر پر مبنی (Computer Based)امتحان منعقدکرکے شارٹ لسٹ بھی منظرعام پر آیاہے جس کے بعداسٹاف سلیکشن کمیشن کی جانب سے شارٹ لسٹ میں شامل امیدواروں کواپنے اسنادکی تصدیق وچانچ پڑتال کرنے کی ہدایت دی گئی تھی ۔تاہم شارٹ لسٹ میں شامل امیدواروں کی اسناد کی چانچ پڑتال میں تیزی لانے کی غرض سے آج جنرل ایڈمنسٹریٹومحکمہ کی جانب سے یوٹی لداخ کے کئی آفیسران کو اسٹاف سلیکشن کمیشن چندی گڑھ میں تئیس جنوری سے (23rd Jan 2023)سے اسنادکی جانچ پڑتال مکمل کرنے تک تعینات رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔اس سلسلے میں آج جنرل ایڈمنسٹریٹومحکمہ کی کمشنر سیکریٹری اجیت کمارساہوکی جانب سے جاری ایک حکم نامہ میں بتایاگیاہے کہ یوٹی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی سیکریٹری ایف سی ایس اینڈسی اے(FCS&CA) سوارن سنگھ،ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسرلہہ جنیدامین بھٹ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف سی ایس اینڈسی اے کرگل خانزادہ محمد عثمان ،تحصیلدارکرگل کاچواصغرعلی ،تحصیلدارکھلسی تنویراحمد، کمشنرسیکریٹری کے او ایس ڈی عابدحسین اور انچارچ اسسٹنٹ انجینئرلہہ فہیم ریاض کو تئیس جنوری سے اسٹاف سلیکشن کمیشن کی دفتر واقع چندی گڑھ میں تعینات رہیں گے اور شارٹ لسٹ میں شامل سبھی اُمیدواروں کی تعلیمی اسنادودیگرلازمی اسنادکی چانچ پڑتال مکمل ہونے تک چندی گڑھ میں مقیم رہیں گے ۔اس دوران مذکورہ آفیسران کو ضابط کے تحت ٹی اے ڈی اے بھی اداکی جائے گی ۔