کرگل ؍؍رنگ یل نیوزسروس؍؍ضلع انتظامیہ کرگل کی جانب سے کرگل سے باہر جانے والے مسافروں کے لئے کورئیر خدمات کاآج سے باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے ۔جس کا عوامی حلقوں میں خیرمقدم کیاجارہاہے ۔ذرائع کے مطابق کرگل سے سرینگر اور جموں کے لئے آواجاہی کی خاطر کورئیر سروس شروع کرنے کی خاطرسبھی انتظامات کو حتمی شکل دیکر آج کرگل سے سرینگرکے لئے پہلی کورئیرسروس نے کرگل سے سرینگر کے لئے پندرہ مسافروں اور سرینگرسے کرگل کے لیے سولہ مسافروں کولے کر اڑان بھری۔اس کے علاوہ ایم آئی 17پاون ہیلی کواپٹر کے ذریعہ ایک مریض سمیت چارنفر کو کرگل سے سرینگر لے جایاگیا۔اس طرح آج کورئیر اور پاون ہیلی میں پینتیس 35مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچادیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کرگل نے کورئیر سروس کی شروعات پر اطمینا ن کا اظہارکرتے ہوئے کرگل ہوائی اڈے پر گروپ کیپٹن راما راؤ ایئر ہیڈکوارٹر، گروپ کیپٹن جی ایس تنگ ایئر 2، اے او سی جے اینڈ کے ادھم پور، اے او سی سری نگر، جموں اور لیہہ اور آئی اے ایف ٹیم کا پہلی کورئیر پرواز کو یقینی بنانے کے لیے شکریہ ادا کیا۔نیز انہوں نے ایئر انڈیا لمیٹڈ کے سی ای او/ایم ڈی، سی ای او ایئر انڈیا ایئرپورٹ سروسز لمیٹڈ کے رام بابو، جنرل منیجر اے آئی اے ایس ایل عبدالغفار، سی ایس او ایئر انڈیا سیکیورٹی سنجے کوہلی کا بھی مسافروں کے لئے بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اُمید ظاہرکی کہ اس کے بعدکورئیر سروس کی فراہمی میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ ومسائل پیش نہیں آئیںگے ۔اور ضرورت مندلوگ کورئیر کی خدمات سے استفادہ حاصل کر سکیںگے۔اس حوالے سے ضلع انتظامیہ کرگل کی جانب سے جاری بیان میں مزیدبتایاگیاہے کہ سرینگرکرگل قومی شاہراہ بندہونے سے لوگوں کی آواجاہی کی خاطر کورئیر سروس شروع کردی گئی ہے اور خواہشمند مسافر وں کی آسانی کے لئے ٹکٹ کی بکنگ سہولیات بھی آن لائن دستیاب رکھی گئی ہے جبکہ مسافروں کوبہتر سہولیات یقینی بنانے کے لئے محکمہ شہرای ہوابازی یوٹی لداخ کے کمشنرسیکریٹری سواگت بسواس نے ڈپٹی کمشنرکرگل سنتوش سکھ دیواورچیف کواڈینیٹر عامر علی اور دیگر متعلقہ آفیسران کے ساتھ انتظامات کا جائزہ لیا۔جبکہ سرینگرہوائی اڈے پرمعقول سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے کی خاطر سرینگر ہوائی اڈے کی ڈائریکٹر کلدیپ سنگھ نے بھی ایک میٹنگ منعقدکی جس میں محکمہ شہری ہوابازی کے ریجینل ڈائریکٹر وبیورونوشاداحمداورسی آئی ایس ایف کے سینئرآفیسران کے علاوہ ائر انڈیاسکیوریٹی سروسز لمیٹیڈ،سی آرپی ایف اوردیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کرکے مسافروں کی بہترسہولیات سے متعلق ہر پہلوپر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس دوران کورئیر سروس کی باقاعدگی کے ساتھ مرتب کردہ شیڈول کے مطابق بلاخلل چالورکھنے کی خاطرایک ایس او پی(SoP)مرتب کرنے کی سفارش کی گئی تاکہ ایک سلسلہ وارقاعدے کے تحت مسافروں کی آواجاہی کو یقینی بنایاجاسکے ۔اس کے علاوہ جموں ہوائی اڈے پر بھی جموں ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر ایس کے گرگ نے بھی ایک میٹنگ منعقدکرکے کورئیرسروس سے متعلق خدمات کا جائزہ لیا ۔جس میں اسٹیشن منیجرائرانڈیاسکیوریٹی وکاس پاٹل اور دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔