کشمیر انفو//
جموں// ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زراعت اَتل ڈولو نے آج کیپکس ، مرکزی معاونت والی سکیموں ( سی ایس ایس ) ، نبارڈ اور ڈیلیورایبلز کے تحت باغبانی شعبے کی طبعی اور مالی حصولیابیوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں سیکرٹری اے پی ڈی ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر کشمیر /جموں ، ڈائریکٹر زراعت کشمیر / جموں، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ( پی اینڈ ایم ) ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایچ پی ایم سی اور دیگر متعلقین نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔ڈائریکٹر ہارٹی کلچر کشمیر اور جموں 2022-23ء کے لئے باغبانی شعبے کے کیپکس بجٹ کے تحت منظور شدہ آئوٹ لی پلان ، فنڈز کی اجرأ اور اس کے بعد ہونے والے اخراجات پر پرزنٹیشنز پیش کیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کشمیر اور جموں صوبوں کے لئے سرگرمیوں کی جزوی تقسیم ، منظورشدہ اخراجات ، فنڈس کے اجرأ اور طبعی اور مالیاتی پیش رفت کے اخراجات پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ کیپکس بجٹ 2022-23 ء کے تحت 199.40 کروڑ روپے میں سے 128.33 کروڑ روپے مختلف محکموں کے سربراہوں کو جاری کئے گئے تھے جن میں سے 42.48 کروڑ روپے جموںوکشمیر یوٹی میں باغبانی شعبے کی مختلف سرگرمیوں کے تحت خرچ کئے گئے تھے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ کیپکس بجٹ 2022-23 کے تحت باغبانی کشمیر کے لئے 33کروڑ روپے میں سے 23.72 کروڑ روپے جاری کئے گئے اور 11.84 روپے نرسریوں کی ترقی ، پودوں کے تحفظ ، سوئیل لیبز ، پوسٹ ہارویسٹ مینجمنٹ کے قیام، مشینری اور آلات کی خریداری ، باغبانی اور باغبانی کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لئے سبسڈی اور ترغیب کی سرگرمیوں کے تحت خرچ کئے گئے ۔اِسی طرح میٹنگ میں بتایا گیا کہ کیپکس بجٹ کے تحت باغبانی جموں کے لئے جاری کردہ 21 کروڑ روپے کے فنڈس میں سے 9.27کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔میٹنگ میں کیپکس بجٹ کے تحت سال 2022-23ء کے لئے بڑے اہداف ، حصولیابیوں اور ڈیلیوی ایبلز پر بھی تفصیلی بحث ہوئی۔میٹنگ میں کیپکس ، ایس سی سی ، نبارڈ اور دیگر اہم اقدامات کے تحت باغبانی ( منصوبہ بندی اور مارکیٹنگ) اور جے اینڈ کے ہارٹی کلچر پروڈیوس مارکیٹنگ اینڈ پروسسنگ کا رپوریشن لمٹیڈ کے بڑے اہداف ، ان کی حصولیابیوں اور ڈیلیور ایبلز پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔نیز ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو جموںوکشمیر یوٹی میں مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت منظور شدہ اخراجات ، فنڈس کے اجرأ اور اخراجات کے بارے میں مطلع کیا گیا جبکہ باغبانی محکموں کے تمام شعبوں کی فزیکل حصولیابیوں کے علاوہ تفصیلی جائزہ لیا گیا۔بعد اَزاں ، میٹنگ میں مالی اور طبعی حصولیابیوں او رڈیلیوری ایبلز کے حوالے سے جاری کردہ نبارڈ فنڈز اور اس کے اخراجات کے تحت منظور شدہ اخراجات کے بارے میں بات چیت ہوئی۔اَتل ڈولو نے میٹنگ کا خلاصہ کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے سربراہوں کو ہدایت دی کہ وہ حصولیابیوں اور ڈیلیور ایبلز پر زیادہ توجہ مرکوز کریں اوران اجزامیں بہتری لائیں جو بہت کم پیش رفت کو ظاہر کرتے ہیں۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ مقررہ وقت کے اَندر منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے تمام رُکاوٹوں کو دور کریں۔