• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, جون ۱۸, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جموں وکشمیر: بی جے پی نہیں چاہتی 2011 کی مردم شماری پر ہو حد بندی:رویندر رینا

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-09
Reading Time: 1min read
A A
0
بی جے پی کشمیر میں کسی پارٹی سے اتحاد نہ کر کے آزاد امیدواروں کی حمایت کرے گی: رینہ

بی جے پی کشمیر میں کسی پارٹی سے اتحاد نہ کر کے آزاد امیدواروں کی حمایت کرے گی: رینہ

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر: جموں وکشمیر میں حد بندی (Delimitation) سے متعلق کمیشن (Delimitation Commission) سیاسی پارٹیوں سے بات کر رہا ہے۔ اس درمیان پرزنٹیشن دینے پہنچی جموں صوبہ کی بی جے پی (BJP) نے انتخابی حلقوں کو دوبارہ بنائے جانے کے لئے 2011 کی مردم شماری (2011 Census) کے اعدادوشمار کے استعمال پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔ کمیشن کے سامنے پرزنٹیشن دینے پہنچی بی جے پی کے وفد نے حد بندی میں رائے دہندگان کی فہرست کو دھیان میں رکھے جانے کی بات کہی ہے۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، سابق وزیر سنیل شرما نے کہا، ’انہوں نے 2011 کی مردم شماری کے استعمال کی مخالفت کی تھی، کیونکہ اس کے اعدادوشمار میں کافی ہیرا پھیری کی گئی تھی‘۔ انہوں نے کہا، ’چونکہ رائے دہندگان کی فہرست ہر سال اپڈیٹ ہوتی ہے، تو اس کی بنیاد پر آبادی کے تناسب کا پتہ لگایا جانا چاہئے‘۔ سنیل شرما کی قیادت میں کشتوار، ڈوڈہ اور رامبن ضلع کے بی جے پی وفد نے پینل کے سامنے اپنا مطالبہ پیش کیا تھا۔مرکز کے زیر انتظام ریاست کی پارٹی کے سربراہ رویندر رینا کی قیادت میں ایک الگ ٹیم نے پینل سے ملاقات کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ہوئی حد بندی میں ایک حلقے سے متعلق ’یکطرفہ‘ فیصلہ کیا گیا تھا۔ وفد نے بڑھی ہوئی آبادی کے ڈیٹا کی جانچ کے لئے آدھار ڈاٹا کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ حکومت کی طرف سے تیار کئے گئے جموں وکشمیر ری آرگنائزیشن ایکٹ 2019 میں 2011 کی مردم شماری کی بنیاد پر حد بندی کیا جانا طے ہوا ہے۔حکومت کی طرف سے سال 2019 میں پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے ڈیٹا کے مطابق، دونوں خطوں میں رائے دہندگان میں کافی کم فرق ہے۔ جموں میں رائے دہندگان کی تعداد 37.33 لاکھ ہے وہیں کشمیر میں 40.10 لاکھ رائے دہندگان ہیں۔ جموں وکشمیر میں آخری بار حد بندی 1995 میں ہوئی تھی۔یونائیٹیڈ جموں کے صدر ایڈوکیٹ انکر شرما سوال اٹھاتے ہیں کہ 1990 میں دہشت گردی کے فروغ کے بعد وادی سے بڑی سطح پر پنڈتوں اور سکھوں کے نقل مکانی کے باوجود 2011 کی آبادی سے جموں کی آبادی کشمیر کے مقابلے دھیمی کیسے رہی۔ خاص بات یہ ہے کہ جموں وکشمیر ملک کا واحد ایسا صوبہ یا مرکز کے زیر انتظام صوبہ ہوگا، جس کی حد بندی سال 2011 کی آبادی کی بنیاد پر کیا جارہا ہے۔ آخری بار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی حد بندی 2001 مردم شمار کی بنیاد پر کی گئی تھی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

کشمیریوں کو عام شہریوں کی حیثیت سے دیکھیں،محبوبہ مفتی کی مرکزی حکومت سے اپیل

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.