• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مارچ ۳۰, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

آئی آئی ایم روہتک نے مشیر راجیو رائے بھٹناگر کو آئی آئی ایلو منی ایوارڈ 2023 سے نوازا

Nigraan News by Nigraan News
2023-01-22
Reading Time: 1min read
A A
0
آئی آئی ایم روہتک نے مشیر راجیو رائے بھٹناگر کو آئی آئی ایلو منی ایوارڈ 2023 سے نوازا

آئی آئی ایم روہتک نے مشیر راجیو رائے بھٹناگر کو آئی آئی ایلو منی ایوارڈ 2023 سے نوازا

FacebookTwitterWhatsapp

روہتک/22جنوری؍
لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج اِنڈین اِنسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ ( آئی آئی ایم ) روہتک کے زیر اہتمام سالانہ ایلو منی میٹ ( ایلو مینٹی 2023 ) کے نویں ایڈیشن میں شرکت کی۔
ایلومنی میٹ جوکووِڈ کی وجہ سے دو برس کے وقفے کے بعد منعقد کیا گیا ہے ۔اِس میں ان تمام بیچوں کے سابق طلباء نے شرکت کی جنہوں نے گذشتہ 10برسوں میں آئی آئی ایم روہتک سے گریجویشن حاصل کی ہے۔
مشیر راجیو رائے بھٹناگرجو آئی آئی ایم احمد آباد کے سابق طالب علم بھی ہیں، نے ایلومنی میٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک اَچھی تعلیم کبھی ضائع نہیں ہوتی اور کسی کو ہمیشہ نوکری اور آرگنائزیشن کی ضرورت کی بنیاد پر سیکھنے اور دوبارہ سیکھنے کے قابل ہونا چاہیے۔اُنہوں نے کہا،’’ اگر آپ کے پاس صحیح صلاحیت ، طاقت اور علم ہے تو آپ ہمیشہ صحیح طریقے سے معاشرے میں اَپناحصہ اَدا کرسکتے ہیں۔‘‘
مشیر موصوف نے طلباء اور سابق طلباء کو ثابت قدمی اور یقین سے کام کرنے کا مشورہ بھی دیا کیوں کہ یہ نہ صرف فیکلٹی سیکھنے کے بارے میں ہے بلکہ ہم مرتبہ سیکھنا بھی اِتنا اہم ہے۔مشیر موصوف نے کہا،’’ آپ کو سیکھنے کے لئے ہمیشہ مثبت نقطہ نظر رکھنا چاہیے، کسی مسئلے کو اِس نقطہ نظر سے دیکھیں تاکہ اس کا حل تلاش کیا جاسکے۔‘‘
اُنہوں نے اَپنے خطاب میں جموںوکشمیر کے ترقیاتی پروفائل۔ ترقی کی داستان اور آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سیکورٹی میں وسیع بہتری کو بھی پیش کیا۔
ڈائریکٹر آئی آئی ایم روہتک پروفیسر دھیرج شرما نے سابق طلباء برادری سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کا رُخ ترتیب دیا۔پروفیسر شرمانے آئی آئی ایم نظام میں کلچر کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا،’’ ملکیت کا احساس وہ ہے جوکس انسٹی چیوٹ کی کلچر کو تشکیل دیتا ہے۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کلچر آئی آئی ایم کے سابق طالب علم کے لئے زندگی کا ایک طریقہ بن جاتا ہے کیوں کہ وہ کارپوریٹ دُنیا میں نظام کے پرچم دار بن جاتے ہیں اور ملک کی ترقی میں مسلسل اَپنا حصہ اَدا کرتے ہیں ۔
اِس موقعہ پر خطاب کرنے والے مختلف سابق طلباء نے ملک کے سب سے بڑے اور اہم اِنتظامی اِدارے کی تعمیر میں اِداروں کی قیادت کی کوششوں کوسراہا۔
تقریب میں اِنسٹی چیوٹ نے سابق طلباء کے عوامی خدمت اور سماجی بہبود میں ان کی شراکت کے لئے مختلف اَفراد کو آئی آئی ایم ایلومنی ایوارڈ 2023ء سے بھی نوازا۔
مشیر راجیو رائے بھٹناگر جو آئی آئی ایم احمد آباد کے سابق طالب علم ہیں کو پبلک سروس اور ایڈمنسٹریشن میں مثالی شراکت کے لئے آئی آئی ایم ایلومنی ایوارڈ 2023 ء سے نوازا گیا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں 10 لاکھ سے زیادہ نشے کے عادی: مرکزی وزارت

جموں کشمیر میں 10 لاکھ سے زیادہ نشے کے عادی: مرکزی وزارت

2023-03-30
ملک میں مزید 3016 افراد کووڈ سے متاثر، تقریباً چھ ماہ میں سب سے زیادہ

ملک میں مزید 3016 افراد کووڈ سے متاثر، تقریباً چھ ماہ میں سب سے زیادہ

2023-03-30
جموں و کشمیر میں ابر آلود آسمان، بارش، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

جموں و کشمیر میں ابر آلود آسمان، بارش، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

2023-03-30
جموں کشمیر کے کٹھوعہ میں زور دار دھماکہ،گرنیڈ برآمد

جموں کشمیر کے کٹھوعہ میں زور دار دھماکہ،گرنیڈ برآمد

2023-03-30
رام نومی کے پر مسرت موقع پرمنوج سنہا کی لوگوں کو مبارک باد

رام نومی کے پر مسرت موقع پرمنوج سنہا کی لوگوں کو مبارک باد

2023-03-30
ضلع ترقیاتی کونسلوں کے چیئرپرسن نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

ضلع ترقیاتی کونسلوں کے چیئرپرسن نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

2023-03-26
الیکٹرک آلات کے درست اِستعمال کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کیلئے مسلسل مہم چلائیں۔چیف سیکرٹری

الیکٹرک آلات کے درست اِستعمال کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کیلئے مسلسل مہم چلائیں۔چیف سیکرٹری

2023-03-26
سابق وزیر اور چیئرپرسن نربھئے بھارت فائونڈیشن کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

سابق وزیر اور چیئرپرسن نربھئے بھارت فائونڈیشن کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

2023-03-26
سریش رینہ کے ساتھ یہ قسط ڈی آئی پی آر کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر دستیا ب ہے

ڈی آئی پی آر کی سابق اِنڈین اور بین الاقوامی کرکٹر کے ساتھ’’ اِنسپائر جنرل زیڈ ‘‘ کی 13ویں قسط جاری

2023-03-26
نگروٹہ اور قاضی گنڈ میں ٹرکیں نہیں رُکتی: چیف سیکرٹری

نگروٹہ اور قاضی گنڈ میں ٹرکیں نہیں رُکتی: چیف سیکرٹری

2023-03-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.