• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

امن بگاڑنے کی تمام کوششوں کا موثر جواب دیا جا رہا ہے: منوج سنہا

Nigraan News by Nigraan News
2023-01-26
Reading Time: 1min read
A A
0
امن بگاڑنے کی تمام کوششوں کا موثر جواب دیا جا رہا ہے: منوج سنہا

امن بگاڑنے کی تمام کوششوں کا موثر جواب دیا جا رہا ہے: منوج سنہا

FacebookTwitterWhatsapp

مانیٹرنگ///
جموں،26 جنوری (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیوں نے ملی ٹنسی اور اس کے ماحولیاتی نظام کے خلاف حتمی حملہ شروع کردیا ہے تاکہ یونین ٹریٹری میں دائمی امن کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ امن کے ماحول کو درہم و برہم کرنے کی تمام کوششوں کا موثر جواب دیا جا رہا ہے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یوم جمہوریہ کے موقعہ پر یہاں مولانا آزاد اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’جموں وکشمیر میں سیکورٹی فورسز کا حوصلہ بلند ہے، امن کے ماحول کو درہم و برہم کرنے کی تمام کوششوں کا موثر جواب دیا جا رہا ہے‘۔
ان کا کہنا تھا: ’سیکورٹی فورسز ملی ٹنسی، اس کے ماحولیاتی نظام اور اس کے حامیوں کے خلاف حتمی حملے میں مصروف عمل ہیں تاکہ دائمی امن کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے‘۔مسٹر سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیرانتظامیہ اور مرکزی حکومت نے یونین ٹریٹری میں تعینات سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی فلاح وبہبودی کے لئے کئی اقدام کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو 84 ہزار کشمیری پنڈتوں کی درخواستیں موصول ہوئیں جن کی اراضی اور جائیداد سال1990 میں زبردستی چھین لی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا: ’انتظامیہ ایسی جائیدادوں کو واپس حاصل کرکے کشمیری پنڈتوں کو حوالے کرنے کے لیے کام کر رہی ہے‘۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ جموں وکشمیر میں حالات معمول پر آ رہے ہیں اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سال2022 کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتوں میں 55 فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی ہلاکتوں میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جانے کے لئے کئی اقدام کئے جا رہے ہیں۔منوج سنہا نے کہا کہ سری نگر اور جموں میں عنقریب میٹرو ٹرینیں چلیں گی اور سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹیوبز بھی جنگی بنیادوں پر لگائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں پہلی بار وومن انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کیا جار ہا ہے اور قریب دو ہزار افسروں کی ترقیاں جو سال2001 سے رکی ہوئی تھیں، کو کلیئر کیا جا رہا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.