• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, مارچ ۲۲, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ترقی کا راز

Nigraan News by Nigraan News
2023-01-26
Reading Time: 1min read
A A
0
60+ لوگ ۔ ایک بوجھ یا رحمت ؟

60+ لوگ ۔ ایک بوجھ یا رحمت ؟

FacebookTwitterWhatsapp
ہر ایک انسان اور قوم کا یہ خواب ہوتا ہے کہ وہ ترقی کرے۔قومیں ترقی سے ہی پروان چڑھتی ہیں۔ جس قوم میں ترقی کا مادہ نہ ہو اس کے زوال کی گارنٹی ہے۔
ہر قوم کی اصل ترقی اس کے افراد کی ترقی سے مشروت ہے۔ جس قوم کے افراد محنت اور لگن سے ترقی کے لئے جدوجہد کریں اس کی حقیقی ترقی یقینی ہے۔لیکن ترقی محض نمبروں کا نام نہیں۔ترقی وہ ہے جو زمین پر بھی ظہور پزیر ہو۔ یہ صرف کاغزوں پر تحریر کی طرح نہ ہو۔ لیکن سیاستداں   کبھی کبھی تاناشاہ بن کر ملکوں کو حقیقی طرقی کے بجائے صرف ترقی کے وہم سے آشنا کرتے ہیں۔ اس کی بجا مثال چین سے ملتی ہے جب ماو سی تانگ وہاں حاکم عالیٰ تھا۔ ماو نے حکم دیا کہ زراعت میں پیداوار کو یک دم دوگانہ یا تین گنا بڑا دیا جائے۔ یہ حکم نامہ بغیر کسی تنقید کے محکموں میں  اوپر س نیچے تک لایا گیا۔ کسی کی ہمت نہ ہوئی کہ سچ کہہ دے کہ یہ شاید اتنی جلدی ممکن نہ تھا۔ اس لئے ہر ایک نے جھوٹ کا سہارا لیا۔ ہر ایک نے اپنی قابلیت کا ثبووت دینے کے لئے فرضی نمبر لکھ دیے اور واپس نیچے سے اوپر تک محض کاغزوں پر پیداور کے دوگنا یا تین گناہ ہونے کا اعتراف کیا۔ ہر ایک کارکن اور افسر نے اپنے اعلیٰ افسر کی شاباشی حاصل کرنے کے لئے بات کو بڑا چھڑا کر پیش کیا۔ ان خیالی رپورٹوں سے ملک کا وہی حال ہونا تھا جو اصل پانی میں کاغز کی نقلی ناو کا ہوتا ہے۔ ١٩۵٨ میں چینی حکومت کو یہ معلوم ہوا کہ زراعت کی پیداور میں  پچاس فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس لئے حکومت نے خوشی سے لاکھوں ٹن چاول باقی ملکوں کو بیچ کر ہتھار اور اصلحے خرید لئے۔ پھر اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ چین کہ ہسٹری میں سب سے بڑی قحط سالی نے اس ملک کو تباہ کر کے رکھ دیا۔ اس قحط سالی کی وجہ سے لاکھوں افراد غزا کی شدید قلت کی وجہ سے لقمہ اجل ہوئے۔ اس سے یہ سبق ملا کہ ہم محظ جھوٹ بول کر کبھی سپر پاور نہیں بن سکتے ہیں۔ سپر پاور بننے کے لئے ہم کو مل جھل کر محنت کرنا سیکھنا ہوگا۔ملک کا یہ فرض ہوتا ہے کہ وہ ہر فرد کی زندگی کو بہتر سے بہتر کرئے اور ہر فرد کا یہ فرض ہوتا ہے کہ وہ اپنے وطن کی ترقی اور بقا کی خاطر ہر تعمیری عمل میں اپنا رول ادا کرے اور ہر تخریبی رول سے خود کو اور اروں کو بچائے۔ محنتی اور ذمہ دار افراد ہی ایک قوم اور وطن کے معمار ہوتے ہیں۔ اگر وہ ایک دوسرے کو دوکھا دیں تو اس میں دونوں کا نقصان ہے۔صرف سچ سے ہی افراد اور قوموں کا بھلا ہوتا ہے۔اسی لئے کسی نے خوب کہا ہے کہ جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے۔جھوٹ بول کے ہم کچھ دیر شاید اپنے دل کو جھوٹی تصلی دے سکتے ہیں مگر جب حقیقت کھل جاتی ہے تو جھوٹ خود رسوا ہو جاتا ہے۔ اسی لئے قران کریم میں بھی درج ہے کہ جب سچ آشکار ہو جاتا ہے تو جھوٹ ہمیشہ کے لئے فنا ہو جاتا ہے۔ہمارے لئے بہتر یہ ہے کہ ہم ہمیشہ بنا گھبرائے سچ کا ساتھ دیں۔ اگر اس میں وقتی طور پر ہمارا نقصان ہی ہو مگر صرف سچ کی برکت سے ہی ہمارا، ہمارے قوم کا اور ہمارے وطن کا بھلا ہوگا۔جھوٹ سے صرف ترقی کا وہم ممکن ہے مگر سچ میں ہی ہماری حقیقی ترقی کا راز مضمر ہے۔
ہلال بخاری
ساکنہ .  ہردوشورہ کنزر
رابتہ .  9622791038
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ماہ رمضان کی آمد

ماہ رمضان کی آمد

2023-03-20
ماہ رمضان کی آمد

’’ہر مذہب محبت ، امن اور بھائے چارے کی تلقین کر تا ہے ‘‘

2023-03-20
ماہ رمضان کی آمد

میگا انرولمنٹ ڈرائیو کا زمینی سطح پر فائدہ ہو رہا ہے

2023-03-20
ماہ رمضان کی آمد

مرحبہ ماہ رمضان

2023-03-20
ماہ رمضان کی آمد

پانی کی قلت سے خواتین غیر محفوظ ہو رہی ہیں

2023-03-20
ماہ رمضان کی آمد

پسماندہ بچوں میں تعلیم کی شمع روشن کرتی نو عمر رادھا

2023-03-20
ماہ رمضان کی آمد

مقامی ہنر مندوں کی قدر کیجئے

2023-03-17
ماہ رمضان کی آمد

اپنی ہی رقم لینے کے واسطے عزتوں کا سودا بہت برالگتا ہے

2023-03-17
ضلع پونچھ میں یونیورسٹی کیمپس کی اشد ضرورت

ضلع پونچھ میں یونیورسٹی کیمپس کی اشد ضرورت

2023-03-17
عشق اور وفا

عشق اور وفا

2023-03-13
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.