• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, مارچ ۲۲, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

راہل گاندھی نے سری نگر میں پارٹی ہیڈ کوارٹر پرقومی پرچم لہرایا

Nigraan News by Nigraan News
2023-01-30
A A
0
راہل گاندھی نے سری نگر میں پارٹی ہیڈ کوارٹر پرقومی پرچم لہرایا

راہل گاندھی نے سری نگر میں پارٹی ہیڈ کوارٹر پرقومی پرچم لہرایا

FacebookTwitterWhatsapp

مانیٹرنگ
سری نگر،30 جنوری//کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پیر کی صبح یہاں مولانا آزاد روڈ پر واقع پارٹی ہیڈ کوارٹر پر برف باری کے بیچ قومی پرچم لہرایا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں جب صبح اٹھا تو لگتا تھا کہ شاید آج کا پروگرام نہیں ہوپائے گا۔انہوں نے وہاں موجود لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا: ’یہ آسان بھی نہیں تھا لیکن آپ سب نے اس کو دل سے کیا اور سب کو اس کا فائدہ ہوگا‘۔ان کا کہنا تھا کہ اس یاترا کے فائدے چھ سات مہینوں میں سامنے آنے لگیں گے اور اس کا صرف کانگریس کو ہی نہیں بلکہ پورے ملک کو فائدہ ہوگا۔
موصوف لیڈر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں یاترا کا جو استقبال کیا گیا وہ ملک کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا: ’وادی کشمیر کے لوگوں نے اس یاترا کو گلے لگایا اور انہوں نے کشمیریت ہمیں دکھائی‘۔راہل گاندھی نے کہا: ’میں وثوق سے کہتا ہوں کہ بی جے پی یہاں یاترا نہیں نکال سکتے ہیں وادی کے لوگ نکالنے دیں گے لیکن وہ ڈرتے ہیں‘۔ انہوں نے کہا: ’بی جے پی اور آر ایس ایس کا نظریہ ملک کو توڑنے کا ہے اور ان کے نظریے سے ملک کو بڑی چوٹ لگنے والی ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کانگریس سے بڑھ کر ملک کے لئے سوچنا ہوگا یہ اب سیاسی لڑائی نہیں بلکہ ملک کی لڑائی ہے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ یہ ایک شروعات تھی ہمارا کام ختم نہیں ہوا ہے۔دریں اثنا عینی شاہدین کے مطابق راہل گاندھی اور ان کی بہن پرینکا گاندھی کو برف کے ساتھ کھیلتے ہوئے بھی دیکھا گیا دونوں ایک دوسرے پر برف لگا رہے تھے اور اس طرح برف باری سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔بتادیں کہ قریب پانچ مہینوں میں زائد از چار ہزار کلو میٹر طے کرنے والی یہ بھارت جوڑو یاترا پیر کو یہاں سری نگر میں اختتام پذیر ہوئی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں حالات پُر امن اور مکمل طو رپر قابو :لیفٹنٹ جنرل اوپیندر دیودی

جموں کشمیر میں حالات پُر امن اور مکمل طو رپر قابو :لیفٹنٹ جنرل اوپیندر دیودی

2023-03-21
سال 2022 سے اب تک جموں کشمیر میں 23 افراد یو اے پی اے کے تحت ’’دہشت گرد ‘‘نامزد

سال 2022 سے اب تک جموں کشمیر میں 23 افراد یو اے پی اے کے تحت ’’دہشت گرد ‘‘نامزد

2023-03-21
جموں و کشمیر انتظامیہ نےسری نگر میں 700 سال پرانے مندر کی بحالی کا کام شروع کیا

جموں و کشمیر انتظامیہ نےسری نگر میں 700 سال پرانے مندر کی بحالی کا کام شروع کیا

2023-03-21
امرناتھ یاترا: ڈرون، مائن پروف گاڑیاں اعلی درجے کی سیکورٹی کے لیے استعمال کی جائیں گیج:اے ڈی جی پی

امرناتھ یاترا: ڈرون، مائن پروف گاڑیاں اعلی درجے کی سیکورٹی کے لیے استعمال کی جائیں گیج:اے ڈی جی پی

2023-03-20
ایس آئی یونے جموں و کشمیر کے پلوامہ میں لشکر طیبہ کمانڈر کے گھر کی تلاشی لی

ایس آئی یونے جموں و کشمیر کے پلوامہ میں لشکر طیبہ کمانڈر کے گھر کی تلاشی لی

2023-03-20
ملازمت کے میلےکا مقصد نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے:صوبائی کمشنر کشمیر

روزگار میلوں کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے: ڈویژنل کمشنر

2023-03-20
کشمیر میںمزید بارشوں کی پیش گوئی

کشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

2023-03-20
جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر کی رکن پارلیمنٹ نیرج شیکھر سے ملاقات

جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر کی رکن پارلیمنٹ نیرج شیکھر سے ملاقات

2023-03-18
بھارت نے جموں و کشمیر میں جی 20 اجلاس کی میزبانی کے لیے پاکستان کے اعتراضات کو مسترد کر دیا

بھارت نے جموں و کشمیر میں جی 20 اجلاس کی میزبانی کے لیے پاکستان کے اعتراضات کو مسترد کر دیا

2023-03-18
ایشیا کا سب سےبڑاٹیولپ گارڈن آج سیاحوں کیلئےکھلے گا

ایشیا کا سب سےبڑاٹیولپ گارڈن آج سیاحوں کیلئےکھلے گا

2023-03-18
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.