کشمیر انفو//
جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج 10 ؍ فروری سے شروع ہونے والے تیسرے کھیلو ۔ اِنڈیا سرمائی کھیلوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر کو سینئر اَفسران نے متعلقہ محکموں کو تفویض کردہ تیاری کے کاموں کی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔لیفٹیننٹ گورنرنے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام زیر اِلتوأ کاموں کو تیزی سے مکمل کریں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام سہولیات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوں۔اُنہوں نے کہا ،’’ سرمائی کھلوں کی تشہیری مہم کو تیز کیا جانا چاہئے تاکہ کھیلوں کے شائقین میں جو ش و خروش پیدا ہو۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے میگا ایونٹ کی تیاریوں میں کھلاڑیوں کو شامل کرنے اور ٹریفک مینجمنٹ ، صفائی ستھرائی ، پانی کی فراہمی ، رہائش اور ٹرانسپورٹیشن کے لئے ایک جامع حکمت عملی وضع کرنے کی مزید ہدایت دی۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ کھیلو۔ اِنڈیا سرمائی کھیلوں کے اِس ایڈیشن میں ملک بھر سے تقریباً 1,800 کھلاڑیوں اور افسران ، معززین اور میڈیا اَفراد کی شرکت متوقع ہے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ پہلی بار فیڈ بیک میکانزم اور اَپنی مرضی کے مطابق موبائل ایپ کے ساتھ ایک آن لائن رجسٹریشن پورٹل تیار کیا گیا ہے اور حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور مہمانوں کی سہولیت کے لئے راستے میں کیوآر ۔ کوڈ والے ہورڈنگز لگائے جارہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ کھیلو ۔ اِنڈیا سرمائی کھیل نہ صرف کھیلوں کی عمدگی کا جشن منانے کا ایک موقع ہے بلکہ ملک کے کھلاڑیوں کے درمیان دوستی کا جذبہ بھی ہے ۔ یہ ہمارے لئے ایک موقع ہے کہ ہم جموںوکشمیر کی ثقافت ، گرمجوشی سے مہمان نوازی اور اَپنی تنظیمی صلاحیتوں کو ظاہر کریں۔‘‘ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرمد حفیظ نے میٹنگ کو لوگو اور تھیم ، شو بنکر ،سرمائی کھیل کا ترانہ ، پورے ایونٹ میںثقافتی پروگرام، ماہرین کی تعیناتی اور مختلف محکموں اور آرگنائزیشنوں سے درکار مدد تعاون سمیت پروموشنل سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے 46.07 کروڑ روپے کے 94 کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا(88کیپکس کے تحت اور 6 جے کے ڈی ایف سی کے تحت) اِفتتاح کیا ۔منصوبوں میں سٹیڈیم ، کھیل میدان ، روشنی کے منصوبے ، کرکٹ مقابلے کی پچز ، منصوعی کورٹس اور پریفیب ڈگ آئوٹ شامل ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ ہم ٹیلنٹ کی شناخت ، بہترین سہولیات ، تربیت اور نمائش اور دیہی علاقوں کے نوجوانوں کی خاطر بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کے لئے ایک وسیع البنیاد کھیلوں کا کلچر تیار کر رہے ہیں۔‘‘اُنہوں نے کھلاڑیوں کو ان کے مستقبل کے تحفظ کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے پر خصوصی زور دیا۔ اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ اِس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کھلاریوں کو سپورٹس پالیسی کا فائدہ ملے۔لیفٹیننٹ گورنر نے جے اینڈ کے سپورٹس کونسل کا ’ مائی یوتھ مائی پرائیڈ ‘ کے تحت سرگرمیوں کا مجموعہ اور کیلنڈر جاری کیا۔اِس موقعہ پر جموںوکشمیر سپورٹس کونسل کی جانب سے مکمل کئے گئے منصوبوں کی ایک تالیف ’ جے اینڈ کے میں کھیلوں کا سنہرا دور ‘بھی جاری کیا گیا۔سیکرٹری جموں وکشمیر سپورٹس کونسل محترمہ نزہت گل نے 2022-23ء کے دوران منعقدہ سپورٹس کونسل کی سرگرمیوں کے بارے میں میٹنگ کو جانکاری دی۔بتایاگیا کہ سپورٹس کونسل (28,27,840 ) اور ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس (28,23,183) کی جانب سے 56,51,023 نوجوان مختلف کھیل شعبوں میں مصروف ہیں۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، محکمہ ٹریفک اور سول اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران نے شرکت کی۔