سری نگر/30؍جنوری//کشمیر انفو//حکومت جموںوکشمیر کا اہم اقدام’’ ہر گائوں ہر یالی‘‘ کے تحت رواں مالی برس کے دوران 1.35 کروڑ پودے لگانے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 90 لاکھ پودے لگائے گئے ہیں۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ حکومت جموںوکشمیر نے دیرپا ترقی کو یقینی بنانے اور پورے جموںوکشمیر میں کلائمیٹ جسٹس کو فروغ دینے کے لئے ’’ گرین جموںوکشمیر‘‘ کے وژن کے مطابق یہ اقدام شروع کیا ۔ گرین جموں وکشمیر مہم خود نیشنل فارسٹ پالیسی 1988ء اور جموںوکشمیر فارسٹ پالیسی 2011ء کے مطابق ہے جس میں جموں وکشمیر میں جنگلات کے اَندر اور باہر کی تمام انحطاط شدہ اور منحرف زمین پر شجرکاری کا تصور کیا گیا ہے۔’’گرین جموںوکشمیر ‘‘مہم کا مقصد تمام شراکت داروں بالخصوص گائوں کی پنچایتوں ، خواتین طلباء ، شہری مقامی اِداروں ، این جی اوز اور سول سوسائٹی کی شمولیت سے بڑے پیمانے پر عوامی تحریک پید ا کرنا ہے۔محکمہ مقصد جموں وکشمیر کے دو تہائی جغرافیائی علاقے کو جنگلات اور درختوں کے احاطہ میں لانا ہے ۔محکمہ کے مطابق جموں و کشمیر میں جنگلات اور درختوں کا احاطہ تقریباً 55 فیصد ہے جو کہ قومی اوسط 24.56 فیصد سے کافی زیادہ ہے۔ حکومت جموںوکشمیر نے نومبر 2021ء میں ’’ ہر گائوں ہریالی‘‘ مہم شروع کی تھی۔ اِس مہم کے تحت جنگلات اور ا س سے وابستہ محکموں کو تمام گائوں پنچایتوں کا احاطہ کرنے اور ایک کروڑ پودے لگانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔محکمہ سوشل فارسٹری ’’ ہر گائوں ہریالی‘‘ مہم کے تحت طے شدہ مقاصد اور ہدف کو حاصل کرنے کے مقصد سے اَپنی جدید نرسریوں سے کسانوں کو ہائبرڈ کلونل لانٹس فراہم کرنے پر زور دے رہا ہے تاکہ کسانوں کی آمدنی میں اِضافہ ہوسکے اور خام مال کی مسلسل فراہم ہوسکے۔ لکڑی پر مبنی صنعتوں کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ٍ اِس کے علاوہ محکمہ جموںوکشمیر کے تمام اَضلاع میں متعدد سرگرمیوں سے اِس طرح کے پروگرام منعقد کر رہا ہے تاکہ مقامی طبقوں کی شرکت سے جموںوکشمیر گرین مہم پہل کو تحریک دی جاسکے۔محکمہ نے لوگوں کو بالعموم اور کسانوں کو بالخصوص آگاہ کیا ہے کہ وہ اَپنی زمین پر ایگرو۔فارسٹری سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے محکمانہ نرسریوں سے پودوں کی فراہمی کا فائدہ اُٹھائیں۔چیف سیکرٹری نے محکمہ جنگلات کی طرف سے ’’ ہر گائوں ہر یالی اَنڈر گرین جموںوکشمیر ڈرائیو‘‘ اور ’’ جنگلات کی ڈیجیٹائزیشن :سٹرینتھننگ آف فارسٹ پروٹیکشن اینڈ مینجمنٹ ‘‘ جموںوکشمیر بائیو ڈائیورسٹی کونسل کی طرف سے ’’ پولینیٹر ز: نیچر ز میریکل ورکرز‘‘ اور ’’ محکمہ وائلڈ لائف پروٹیکشن کی طرف سے کلیدی جنگلی حیات کی نسلیں ـکشتواڑ ہائی اونچائی کا نیشنل پارک‘‘ کے عنوان سے اشاعتیں جاری کیں۔