• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, فروری ۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

حکومت نے محکمہ جیلخانہ جات کے 3 ملازمین کی قبل اَز وقت ریٹائرمنٹ کا حکم صادرکیا

Nigraan News by Nigraan News
2023-01-31
A A
0
حکومت نے محکمہ جیلخانہ جات کے 3 ملازمین کی قبل اَز وقت ریٹائرمنٹ کا حکم صادرکیا

حکومت نے محکمہ جیلخانہ جات کے 3 ملازمین کی قبل اَز وقت ریٹائرمنٹ کا حکم صادرکیا

FacebookTwitterWhatsapp

جموں/31؍جنوری//کشمیر انفو
؁ حکومت جموںوکشمیر نے سوموار کو محکمہ جیلخانہ جات کے 3 ملازمین کو رشوت ، ناقص کارکردگی اور سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے قبل اَز وقت ریٹائرمنٹ کا حکم صادر کیا ہے۔حکومت نے اِنتظامیہ کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کی کوشش میں محکمہ جیلخانہ جات کے3 ملازمین کو رشوت اور مجربانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے اِلزام میں قبل اَز وقت ریٹائر کیا۔اِن ملازمین نے اَپنے فرائض ایسے طریقے سے اَنجام دئیے جو سرکاری ملازمین کے لئے ناگوار اور قائم کردہ ضابطہ اَخلاق کی خلاف ورزی تھی۔یہ مشق ان اَفسران کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے باقاعدہ عمل کے ایک حصے کے طور پر کی گئی تھی جو جموںوکشمیر سی ایس آر کے آرٹیکل 226(2) کے لحاظ سے عمر اورسروس کی مدت کے معیارات کو عبور کرتے ہیں۔ن ریٹائر ہونے والوں میں سے ایک سنگین فوجداری کیس میں ملوث پایا گیا اور تین سال تک زیر حراست رہا،اِن ریٹائر ہونے والوں میں سے ایک سنگین فوجداری مقدمے میں ملوث پایا گیا کہ تین برس تک زیر حراست رہا۔اِس کے علاوہ اِس اہلکار کی عوامی شہرت بُری طرح متاثر ہوئی تھی۔ایک اور اہلکار مواصلات کے سرکاری چینلز کی خلاف ورزی کا عادی پایا گیا اور اسے فرضی اور فضول شکایات بھیجنے ، آر ٹی آئی ایکٹ کا غلط اِستعمال کرنے اور ہائی کورٹ کا وقت ضائع کرنے کا قصوروارپایا گیا جس کے لئے عدالت نے اس پر 10,000 روپے کا جُرمانہ بھی عائد کیا۔ اہلکار کو تین سالانہ اَنکریمنٹ روکنے کی شکل میں بڑی سزا دی گئی ۔ اِس کے علاوہ ایک اہلکار سب جیل رِیاسی کے اَندر ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ میں ملوث پایا گیا۔ جائزہ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق اِن ملازمین کی کارکردگی غیر تسلی بخش پائی گئی اور سرکاری ملازمت میں ان کا مستقل رہنا مفاد عامہ کے خلاف پایا گیا۔ماضی قریب میں رشوت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت مختلف ملازمین کو ان کے خلاف محکمانہ کارروائیوں پر سختی سے عمل کرتے ہوئے سرکاری بد اِنتظامی کی بنا پر ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے۔جموںوکشمیر سی ایس آر کے آرٹیکل 226 (2) کے تحت مقدمات پر غور کرنے کے لئے تشکیل دی گئی بااِختیار کمیٹیوں کے ساتھ بہت سے معاملات کی جانب جانچ پڑتال کی جارہی ہے ۔مزید یہ کہ کئی ملازمین کو ملک دشمن سرگرمیوں کی وجہ سے ملازمت سے برطرف بھی کیا گیا ہے۔دریں اثنأ، حکومت نے جموںوکشمیر میں اَپنے ملازمین کے ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے لئے متعدد اقدامات بھی شروع کئے ہیں جن میں آن لائن ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم ( اِی ۔ ایچ آر ایم ایس ) ، باوقار اِنڈین ایڈمنسٹریٹیو / پولیس سروس میں اَفسران کی شمولیت ، کیرئیر کی بہتر ترقی کے لئے بروقت ڈی پی سیز، بھرتی قوانین کو اَپ ڈیٹ کرنا، ریکروٹنگ ایجنسیوں سے بھرتی کے عمل کو تیز کرنا،سروسز سلیکشن بورڈ کو بھیجی گئی اورزیادہ تر نان گزیٹیڈ اَسامیوں کے لئے اِنٹرویوز کو ختم کرنا شامل ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.