جموں/31؍جنوری//کشمیر انفو
پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے آج سول سیکرٹریٹ جموں وکشمیر جموںوکشمیر سکل ڈیولپمنٹ مشن کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں پی ایم کے وی وائی 2.0 کے آڈِٹ ، سنکلپ ، پی ایم کے وائی 3.0 اور کووِڈواریئرز کی ادائیگی ، سکیم کے تحت کام کی گئی ذمہ داریوں کی منظوری اور پی ایم کے وِی وائی 4.0 کے تحت ہنر کی تربیت کے لئے پی ایم کے وِی وائی 2.0 کے تحت یوایس بی کے اِستعمال سے متعلق مختلف اَمور پر سیر حاصل بحث ہوئی ۔دورانِ میٹنگ پرنسپل سیکرٹری کو مرکزی معاونت شدہ پی ایم کے وی وائی اور سنکلپ سکیموں کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی گئی۔پرنسپل سیکرٹری نے پی ایم کے وِی وائی 2.0 کے تحت آڈِٹ کے کام کا بھی جائزہ لیااور اَفسران پر زور دیا کہ وہ سکیم کے تحت کئے جارہے تمام زیر اِلتوأ کا موں کو ختم کریں ۔ اُنہوں نے اَفسروںسے یہ بھی کہا کہ وہ اِن مرکزی معاونت والی سکیموں سے متعلق اِستعمال کے سر ٹیفکیٹ جلد اَز جلد پیش کریں۔میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر جے اینڈ کے سکل ڈیولپمنٹ مشن لینا پادھا، ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سدرشن کمار ، مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جے اینڈ کے ، سپیشل سیکرٹری ایس ڈی ڈی ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ایس ڈی ڈی ، پرنسپل پولی تکنیک برائے خواتین جموں / کشمیر،آڈِٹ اور سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے دیگر سینئر اَفسران کے علاوہ نیشنل سکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے نمائندوں نے ذاتی طور پر اور عملی طور پر شرکت کی۔