جموں/31؍جنوری//کشمیر انفو
ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زراعت اَتل ڈولو نے جموںوکشمیر یوٹی میں اون شعبے کی اصلاح کے لئے ایک روڈ میپ پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔یہ پیش رفت سینٹروول ڈیولپمنٹ بورڈ ( سی ڈبلیو ڈی بی ) راجستھان کے تعاون سے کی جائے گی ۔میٹنگ میں سی ڈبلیو ڈی بی کے جی ایس بھٹی موجود تھے۔میٹنگ میں یہ اِنکشاف ہوا کہ ہندوستان دُنیا کا ایک بڑا اون پیدا کرنے والا ملک ہے ۔اس کی زیادہ تر پیداوار موٹے نوعیت کی ہوتی ہے ۔ جموںوکشمیر جیسی ریاستوں کو اعلیٰ معیار اور ملبوسات کے درجے کی اون پیدا کرنے کا اِمتیاز حاصل ہے اور اس کی صلاحیت کا ابھی پوری طرح فائدہ اُٹھایا جانا باقی ہے۔سینٹرل وول ڈیولپمنٹ بورڈ سے توقع ہے کہ وہ سکل ٹریننگ ، ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ ، جدید مشینری کے علاوہ دیگر تکنیکی مدد کی شکل میں مدد فراہم کرے گا۔ ٹیکنیکل آفیسر ڈاکٹر رِضوان قریشی نے بھی اون کی پیداوار کے بارے میں اہم اعداد و شمار پیش کئے اور اس بات پر روشنی ڈالی کی مقامی پیداوار بین الاقوامی معیار کی ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو مطلع کیا کہ جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ نے پہلے ہی جموں وکشمیر میں سیکٹر کی بحالی کے لئے منصوبوں اور ریوالونگ فنڈس کی منظور ی دی ہے ۔ جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ اون کی وصولی ، خریداری ، مارکیٹنگ اورہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ میں تعاون حاصل کرتی ہے۔میٹنگ میں فیلٹ اور فرپروڈکشن پر بھی بات چیت ہوئی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ ضروری سیٹ اَپ قائم کرنے کا بنیادی ڈھانچہ پہلے سے موجود ہے ۔ اُنہوں نے اِس شعبے میں اَفراد کو تربیت فراہم کرنے کے لئے کامن انکیو بیشن سینٹروںاور کامن فیسلٹی سینٹروں کے قیام کی تجویز دی۔اَتل ڈولو نے اُمید ظاہر کی کہ سینٹر وول بورڈ ہارٹی کلچر پروڈیوس مارکیٹنگ کارپوریشن اَپنا تعاون فراہم کرے گا اور مختلف دیگر سکیموں کے تحت اون شعبے کو بحال کرنے کے مشن میں اَپناحصہ اَدا کرے گا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے مطابق اِس کا مقصد حکومت کے لئے ریونیو پیدا کرنا نہیں ہے بلکہ اون شعبے کو بحال کرنا ہے جس میں اہم اِقتصادی صلاحیت موجود ہے۔میٹنگ میں سیکرٹری اے پی ڈی شبنم کاملی نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری کرشن لال ،ڈی جی شیپ ہسبنڈری کشمیر بشیر احمد جنہوں نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میںشرکت کی۔