• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جون ۲۸, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

خدمات کی ڈیجیٹائزیشن کے بعد بروقت خدمات کی فراہمی پر توجہ دی جانی چاہئے۔ چیف سیکرٹری

بی او جی ز پیشہ ورانہ خطوط پر جے اے کے اِی جی اے کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال

Nigraan News by Nigraan News
2023-01-31
A A
0
خدمات کی ڈیجیٹائزیشن کے بعد بروقت خدمات کی فراہمی پر توجہ دی جانی چاہئے۔ چیف سیکرٹری

خدمات کی ڈیجیٹائزیشن کے بعد بروقت خدمات کی فراہمی پر توجہ دی جانی چاہئے۔ چیف سیکرٹری

FacebookTwitterWhatsapp

جموں/31؍جنوری//کشمیر انفو//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج کہا کہ تمام خدمات کو کامیابی سے ڈیجیٹائز کرنے کے بعد ، خدمات کی بروقت فراہمی اور سرکاری محکموں کے معاملات کو سنبھالنے میں مصنوعی ذہانت ( اے آئی ) کے اِستعمال پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے۔اِن باتوں کا اِظہار ڈاکٹرارون کمار مہتا نے جموں و کشمیر اِی ۔گورننس ایجنسی ( جے اے کے اِی جی اے )کے 14ویں بورڈ آف گورنرز(بی او جی )ز میٹنگ میں کیا جس میں پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت ، کمشنر سیکرٹری آئی ٹی ، سیکرٹری پی ڈی اینڈ ایم ڈی ، سیکرٹری جی اے ڈی ، ڈی جی کوڈز ، ایس آئی او ، این آئی سی اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے بہتر تال میل او رنگرانی کے مقاصد کے لئے اے آئی ، ایم ایل اور آئی او ٹی پر مبنی ٹیکنالوجیز کے اِستعمال کی طرف بڑھنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی بہت سے مسائل کا حل ہے ۔ یہ شفافیت کو یقینی بنانے کا سب سے مؤثر ذریعہ بھی ہے ۔ اُنہوں نے بالترتیب آئی ٹی اور این آئی سی کے اَفسران اور سائنسدانوں سے کہا کہ وہ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے اِستعمال کے لئے کام کریں۔ڈاکٹر ارون کما ر مہتا نے حکومت اور حکومت کرنے والوں کے درمیان خلیج کو ختم کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کا اَچھا اِستعمال کرنے کی ہدایت دی ۔اُنہوں نے کہا کہ طاقت لوگوں کی ہے اور ٹیکنالوجی نے انہیں بے مثال طریقے سے بااِختیار بنایا ہے ۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ یومیہ بنیاد پر دفاتر اور کاموں کا ورچیول معائینہ کریں۔ یہاں تک اُنہوں نے عوام اور پی آر آئی سے ان کے علاقوں میں ہونے والے کام کے معیار یا کسی بھی سرکاری محکمے کے خلاف کسی بھی شکایت کے بارے میں رائے لینے کی تجویز دی۔اُنہوں نے تمام سرکاری ملازمین خصوصاً زمینی کارکنوں جیسے پٹواریوں ، جے ایز وغیرہ کی طرف سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم جیسے اِی ۔ آفس کے استعمال پر بھی زور دیا۔اُنہوں نے اعلان کیا کہ ڈیجیٹائزیشن کا اصل مقصد اس وقت پورا ہوگا جب اس سے زندگی کی آسانی میں اِضافہ ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہر دفتر کا کام خواہ وہ پولیس سٹیشنز، تحصیل دفاتر ، ہسپتال ، اِنجینئرنگ ڈیپارٹمنٹوں ، یوایل بی ، بلاک دفاتر کو مکمل طو رپر آن لائن کر کے مؤثر ترسیل اور مؤثر نگرانی کریں۔کمشنر سیکرٹری آئی ٹی پریرنا پوری نے 13ویں بورڈ آف گورنرز میٹنگ کے دوران لئے گئے فیصلوں کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دی۔ اُنہوں نے ایجنسی کو مزید پیشہ ورانہ خطوط پر بہتر بنانے کی تجویز سے میٹنگ کے ایجنڈے کو بھی تفصیل سے بتایا جس سے جموںوکشمیر اِی۔ گورننس ایجنسی کے کام کو موجودہ وقت کے تقاضوںکے مطابق مزید نتیجہ خیز بنایا جائے گا۔یہ بات سامنے آئی کہ گذشتہ میٹنگ میں سکولوں میں 1,012 آئی سی ٹی لیبز کا قیام ، دفتری ریکارد کی ڈیجیٹلائزیشن ، نیشنل جنرک ڈاکیومنٹ رجسٹریشن سسٹم کو رول آئوٹ کرنے ،ڈیجیٹل اِنڈیا لینڈ ریکارڈز ماڈرنائزیشن پروگرام کے لئے بنیادی ڈھانچے کی خریداری او رسٹیٹ ڈیٹا سینٹر کی اَپ گریڈیشن جیسے فیصلے لئے گئے تھے ۔ متعلقہ تجاویز کے مطابق حاصل کیا گیا۔بعد میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموںوکشمیر یوٹی کے 168بلاکوں کے لئے سٹیٹ وائید ائیریا نیٹ ورک ( ایس ڈبلیو اے این )کوریج کا بھی آغاز کیا۔ اُنہوں نے محفوظ نیٹ ورک تک آسان رَسائی کے لئے ضلعی سطح پر 10 اِنتہائی اہم دفاتر اور بلاک سطح پر 5 ایسے دفاتر تک رسائی دینے کا مشورہ دیا۔یہ بتایا گیا کہ سٹیٹ وائید ائیریا نیٹ ورک ( ایس ڈبلیو اے این )اِنٹرنیٹ بند ہونے کے دوران بھی ان بلاکوں کو انٹرنیٹ تک بلا روک ٹوک رسائی فراہم کرے گا او رنجی سروس فراہم کرنے والوں پر انحصار کئے بغیر انہیں زیادہ مؤثر طریقے سے کام کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات، جولائی میں جائزہ لیا جائے گا: سکینہ ایتو نگران نیوز سری نگر// وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے جمعرات کو کہا کہ حکومت جولائی میں سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے معاملے کا جائزہ لے گی اور موجودہ موسمی حالات کا جائزہ لینے کے بعد مناسب فیصلہ کرے گی۔ سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایتو نے کہا کہ متعلقہ حکام کسی بھی فیصلے سے قبل گرمیوں کی تعطیلات کے معاملے پر بات کریں گے۔وزیر نے جب بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے درمیان اسکولوں کے لیے چھٹیوں کا اعلان کرنے کے امکان کے بارے میں پوچھا تو کہا"ہم جولائی میں موسم گرما کی تعطیلات پر تبادلہ خیال کریں گے،" ۔تاہم، انہوں نے فیصلے کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں بتائی اور کہا کہ حکومت موسمی حالات سمیت تمام متعلقہ عوامل کا جائزہ لینے کے بعد کال کرے گی۔یہ بیان جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں موجودہ موسمی حالات کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کے بارے میں قیاس آرائیوں کے درمیان آیا ہے

2026-06-26
قوانین میں ترمیم ، پاسپورٹ فیس میں اضافہ

قوانین میں ترمیم ، پاسپورٹ فیس میں اضافہ

2026-06-26
ایک ماہ کی معطلی کے بعد، گلمرگ گنڈولا خدمات پھر سے بحال

ایک ماہ کی معطلی کے بعد، گلمرگ گنڈولا خدمات پھر سے بحال

2026-06-26
اے اے وائی نبوں کیلئے راشن کی فراہمی،فی کنبہ ہر مہینے 35کلو دینے کی تجویز زیر غور،فیصلہ عنقریب متوقع

اے اے وائی نبوں کیلئے راشن کی فراہمی،فی کنبہ ہر مہینے 35کلو دینے کی تجویز زیر غور،فیصلہ عنقریب متوقع

2026-06-26
یوم عاشورہ پر لیفٹیننٹ گورنر اور وزیراعلیٰ کا پیغام

یوم عاشورہ پر لیفٹیننٹ گورنر اور وزیراعلیٰ کا پیغام

2026-06-26
آج یوم عاشورہ ، ذوالجناح اور علم شریف جلوسوں کیلئے روٹ پلان تیار، امدادی کیمپ اور سیکورٹی کا کٹرانتظام

2026-06-26
یاترا انتظامات کا گاندربل میں جائزہ، ملی ٹینسی مخالف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت

یاترا انتظامات کا گاندربل میں جائزہ، ملی ٹینسی مخالف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت

2026-06-26
دراس میں نجی کاردریا میںجا گری،ایک شخص کی لاش بر آمد، 2لڑکیوں سمیت تین لاپتہ

دراس میں نجی کاردریا میںجا گری،ایک شخص کی لاش بر آمد، 2لڑکیوں سمیت تین لاپتہ

2026-06-25
بورڈ نصابی کتابوں کا استعمال لازمی قرار، ہائی کورٹ کا پرائیویٹ سکولوں کی اپیل مسترد

بورڈ نصابی کتابوں کا استعمال لازمی قرار، ہائی کورٹ کا پرائیویٹ سکولوں کی اپیل مسترد

2026-06-25
بیک وارڈ اور اقتصادی طور کمزور طبقات ریزر ویشن،کابینہ کی وزارت داخلہ کے سوالات کے جواب کو منظوری

بیک وارڈ اور اقتصادی طور کمزور طبقات ریزر ویشن،کابینہ کی وزارت داخلہ کے سوالات کے جواب کو منظوری

2026-06-25
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page