مانیٹرنگ//
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے مڈل کلاس کو بڑی راحت دی ہے۔ انہوں نے ٹیکس دہندگان کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔ یعنی اب سات لاکھ تک کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں دینا پڑے گا۔
2023-24 کے عام انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے وزیر خزانہ نے نرملا سیتا رمن اپنی لال ساڑی میں بجٹ سفارشات پیش کیں اور انہوں نے مڈل کلاس کو بڑی راحت دی ہے۔ انہوں نے ٹیکس دہندگان کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا ہے۔ یعنی اب سات لاکھ تک کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں دینا پڑے گا، جو اب تک پانچ لاکھ روپے تھی۔ اس کے ساتھ انکم ٹیکس کے نئے نظام کو پرکشش بنانے کے لیے ٹیکس سلیب میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے نئے ٹیکس نظام کے تحت ٹیکس دہندگان کو بڑی راحت دی ہے۔ انکم ٹیکس کے نئے نظام کے تحت ٹیکس چھوٹ کی حد 2.50 لاکھ روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ اب 5 لاکھ سے 7.50 روپے تک کی آمدنی پر صرف 5 فیصد ٹیکس دینا پڑے گا جبکہ ابھی 10 فیصد ٹیکس دینا ہوتا تھا۔ نئے ٹیکس نظام میں ٹیکس دہندگان کو معیاری کٹوتی کا فائدہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔