• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, مارچ ۲۲, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں مختلف اسامیوں کیلئے بھرتی عمل پر سوالیہ نشان

ایک کے بعدایک کئی بار گھپلا،اُمیدوارسراپااحتجاج

Nigraan News by Nigraan News
2023-02-23
Reading Time: 1min read
A A
0
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں مختلف اسامیوں کیلئے بھرتی عمل پر سوالیہ نشان
FacebookTwitterWhatsapp

دسمبر2022میں تشکیل شدہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کوعام کرنے کامطالبہ

سری نگر//سرکاری ملازمت پانے کے خواہشمندوں نے، جنہوں نے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں مختلف اسامیوں کےلئے درخواستیں دی تھیں، بدھ کو سری نگرمیں ایک پُرامن مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ بھرتی عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کو عام کرے۔

جے کے این ایس نمائندے کے مطابق سینکڑوں نوجوان مظاہرین بدھ کو یہاں ریزیڈنسی روڈ پر پریس کالونی میں جمع ہوئے جنہوںنے ہتھوں میںبینرز اور پلے کارڈزاُٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا’ہمیں انصاف چاہیے‘۔مظاہرین نے اپنے مطالبہ کے حق میں نعرے بازی بھی کی اورساتھ ہی الزام لگایاکہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں مختلف اسامیوں کے بھرتی عمل کے دوران بڑے پیمانے پر بے ضطگیاں کرکے اہل اُمیدوراوں کی حق تلفی کی گئی ہے ۔مظاہرین میں سے ایک نوجوان بلال احمد شیخ نے کہاکہ میں فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کی ناانصافی کا شکار ہوں۔انہوںنے کہاکہ ہم نے 2012 میں مختلف اسامیوں کےلئے اپنی درخواستیں جمع کرائی تھیں لیکن پتہ چلا کہ یہ اصل میں ایک’گھپلا‘ تھا۔ بلال احمد شیخ نے کہاکہ پھر ہم نے2018 میں دوبارہ درخواستیں دیں اور پھر ایک ’گھپلا‘ پایا۔ پچھلے سال پھر ایک اور’گھپلا‘پایا گیا۔انہوںنے دیگر ساتھی مظاہرین کی جانب سے بولتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے گزشتہ سال دسمبر میں فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں مختلف اسامیوں کے بھرتی عمل مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کےلئے ایڈیشنل چیف سکریٹری ہوم آر کے گوئل کی سربراہی میں3 رکنی پینل تشکیل دیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ انکوائری کمیٹی کو رپورٹ پیش کرنے کے لئے ایک ماہ کا وقت دیا گیا تھا لیکن اب ہم تیسرے مہینے میں ہیں اورتحقیقاتی رپورٹ اب تک نہیں آئی ہے۔مظاہرے میں شامل ایک اور امیدوار خورشید احمد پرے نے کہا کہ مظاہرین اس وقت تک نہیں جائیں گے جب تک انتظامیہ رپورٹ کو عام نہیں کرتی ہے۔انہوںنے کہاکہ یہاں کوئی پتھرباز نہیں ہے۔ اگر آپ کو کوئی مل جائے تو اسے پھانسی دے دو! لیکن ان چوروں کو سامنے لاو ¿ جو 2012، 2018 اور اب بھی بچے ہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم انصاف چاہتے ہیں۔مظاہرین نے یک آوازیہ مطالبہ کیاکہ دسمبر2022 میں تشکیل دی گئی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کو پبلک کریں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں حالات پُر امن اور مکمل طو رپر قابو :لیفٹنٹ جنرل اوپیندر دیودی

جموں کشمیر میں حالات پُر امن اور مکمل طو رپر قابو :لیفٹنٹ جنرل اوپیندر دیودی

2023-03-21
سال 2022 سے اب تک جموں کشمیر میں 23 افراد یو اے پی اے کے تحت ’’دہشت گرد ‘‘نامزد

سال 2022 سے اب تک جموں کشمیر میں 23 افراد یو اے پی اے کے تحت ’’دہشت گرد ‘‘نامزد

2023-03-21
جموں و کشمیر انتظامیہ نےسری نگر میں 700 سال پرانے مندر کی بحالی کا کام شروع کیا

جموں و کشمیر انتظامیہ نےسری نگر میں 700 سال پرانے مندر کی بحالی کا کام شروع کیا

2023-03-21
امرناتھ یاترا: ڈرون، مائن پروف گاڑیاں اعلی درجے کی سیکورٹی کے لیے استعمال کی جائیں گیج:اے ڈی جی پی

امرناتھ یاترا: ڈرون، مائن پروف گاڑیاں اعلی درجے کی سیکورٹی کے لیے استعمال کی جائیں گیج:اے ڈی جی پی

2023-03-20
ایس آئی یونے جموں و کشمیر کے پلوامہ میں لشکر طیبہ کمانڈر کے گھر کی تلاشی لی

ایس آئی یونے جموں و کشمیر کے پلوامہ میں لشکر طیبہ کمانڈر کے گھر کی تلاشی لی

2023-03-20
ملازمت کے میلےکا مقصد نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے:صوبائی کمشنر کشمیر

روزگار میلوں کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے: ڈویژنل کمشنر

2023-03-20
کشمیر میںمزید بارشوں کی پیش گوئی

کشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

2023-03-20
جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر کی رکن پارلیمنٹ نیرج شیکھر سے ملاقات

جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر کی رکن پارلیمنٹ نیرج شیکھر سے ملاقات

2023-03-18
بھارت نے جموں و کشمیر میں جی 20 اجلاس کی میزبانی کے لیے پاکستان کے اعتراضات کو مسترد کر دیا

بھارت نے جموں و کشمیر میں جی 20 اجلاس کی میزبانی کے لیے پاکستان کے اعتراضات کو مسترد کر دیا

2023-03-18
ایشیا کا سب سےبڑاٹیولپ گارڈن آج سیاحوں کیلئےکھلے گا

ایشیا کا سب سےبڑاٹیولپ گارڈن آج سیاحوں کیلئےکھلے گا

2023-03-18
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.