• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

این آئی اے کی کشمیر میں چھاپہ مار کارروائیاں، کئی افراد گرفتار

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-11
Reading Time: 1min read
A A
0
این آئی اے کی کشمیر میں چھاپہ مار کارروائیاں، کئی افراد گرفتار
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر، 11 جولائی//قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے اتوار کو وادی کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کی ہیں۔ان چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار شدگان میں سری نگر میں قائم مدرسہ ‘سراج العلوم کے چیئرمین بھی شامل ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ٹیموں نے اتوار کی صبح جنوبی کشمیر اور سری نگر میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ ان کے ساتھ جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار بھی تھے۔تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ چھاپہ مار کارروائیاں کس کیس یا کیسز کے سلسلے میں انجام دی گئی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے ٹیموں نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گرفتاریاں عمل میں لانے کے علاوہ دستاویزات اور الیکٹرانک آلات بشمول موبائل فونز اور سٹوریج ڈیوائسز کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔این آئی اے کی ایک ٹیم نے سری نگر کے دلال محلہ نواح بازار میں قائم مدرسہ ‘سراج العلوم’ پر چھاپہ مارا اور وہاں پر کچھ دستاویزات اور لیپ ٹاپ اپنے قبضے میں لینے کے علاوہ اس مدرسے کے چیئرمین ادنان احمد ندوی کی گرفتاری عمل میں لائی۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ مدرسہ اترپردیش کی اسلامی یونیورسٹی ‘دارالعلوم ندوۃ العلماء سے منسلک ہے۔جنوبی کشمیر میں این آئی اے کی ٹیموں نے ایک ایم بی اے ڈگری یافتہ نوجوان سمیت کئی افراد کو گرفتار کیا ہے۔ (یو این آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

2026-09-29
دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

2026-09-29
کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

2026-09-29
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page