مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ میں موجود تمام افراد کو کورونا ویکسین دی جاچکی ہے اور یہ کا ملک یوٹی بن گیاہے جہاں 100فیصد ویکسی نیشن کے نشانہ کو عبور کرلیاگیاہے۔ بدھ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ،لداخ کے تمام رہائشیوں اورسیاحوں کی آبادی کو کورونا کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔ اس میں مہاجر مزدور ، ہوٹل کے ورکرس اور نیپالی شہری شامل ہیں جو یہاں اپنا روزگار چلا رہے ہیں۔ حکام نے اس کی تصدیق کی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ، تمام 89،404 اہل افراد جن میں 18-44 سال شامل ہیں کوویڈ ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔ دوسری خوراک 60،936 افراد کو دی گئی ہے۔ ویکسی نیشن کا تیسرا مرحلہ شروع کرنے کے بعد 3 ماہ سے بھی کم وقت ۱۰۰فیصد ویکسی نیشن کے نشانہ کو حاصل کرلیاگیاہے جس میں عمر 18-44 سال کے تمام شہریوں کو ویکسین دی گئی ہے۔ لداخ میں مقیم کل 6،821 نیپالی شہری اس فہرست میں شامل ہیں۔ایک سینئر ضلعی عہدیدار نے بتایا کہ انہوں نے ہوٹل کے عملے کو ترجیح دی جن میں سے بیشتر کا تعلق لداخ کے باہر سے ہے۔ اس کے علاوہ ، ٹیکسی / پبلک ٹرانسپورٹ ڈرائیوروں کو پہلے ٹیکے لگائے گئے ، کیونکہ وہ سیاحت کی صنعت کے فرنٹ ورکرز ہیں۔ گرمیوں کے دوران ، مزدور اور دست کار دیگر ریاستوں سے آتے ہیں ، لہذا انہیں بھی ترجیحی بنیادوں پر قطرے پلائے جارہے ہیں ۔عہدیدار نے بتایا کہ پولیو کے خلاف وسیع پیمانے پر ویکسی نیشن پروگراموں میں تجربہ کار بنیادی صحت مراکز اور صحت کے کارکنوں کے وسیع نیٹ ورک سے ویکسی نیشن کو تیز کرنے میں مدد ملی ہے۔ پولیو جیسے پروگراموں میں تجربہ کرنے والے ہمارے نچلی سطح کے صحت کے کارکنوں کے لئے ، کوویڈ ویکسی نیشن کوئی نئی بات نہیں تھی۔عہدیدار نے بتایا کہ انتظامیہ نے باضابطہ طور پر منظوری سے قبل 18 سے ۴۴سال تک کی عمر کے شہریوں کو ویکسین دینا شروع کردیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے ویکسین کی مناسب فراہمی کے ساتھ ساتھ مسلسل اور زیادہ فراہمی کو یقینی بنایا ہے ۔جس نے صحت کارکنوں کے اعتماد کو بڑھادیا اور مشکلات کے باوجود ویکسی نیشن کے عمل کو تیز ی کے ساتھ مکمل کرلیاگیاہے۔