راجوری؍پرنسپل سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی ( آر اینڈ بی) شیلندر کمار نے آج بیک ٹو وِلیج پروگرام کے ایک حصے کے طورپر بنی بلاک کے پترا پنچایت کا دورہ کیا ۔ دورے کا مقصد سرکاری سکیموں کی عمل آور ی کے بارے میں رائے حاصل کرنا اور ترقیاتی اَمور پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ اَپنے دورے کے دوران پرنسپل سیکرٹری نے عوامی شکایات کو دور کرنے اور کمیونٹی کی شرکت کو فروغ دینے کے لئے عوامی رسائی پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا۔عوام نے ایسے پروگراموں کے اِنعقاد میں حکومت کی کوششوں کو سراہا۔ لوگوں نے بتایا کہ پرنسپل سیکرٹری کے گزشتہ دورے کے دوران اُٹھائے گئے تمام پروجیکٹ کو مکمل یا تکمیل کے قریب ہیں۔
پرنسپل سیکرٹری نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دورے کے مقصد پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے عوام تک پہنچنے اور اُنہیں ان کے تحفظات کا اِظہار کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے عوامی رسائی پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ کیمپ اِنتظامیہ اور عوام کے درمیان ایک پُل کا کام کرتے ہیں اور ان کی شکایات کے ازالے میں مدد کرتے ہیں۔
اُنہو ں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ خود روزگار سکیموں سے فائدہ اُٹھائیں اور اَپنے لئے بہتر مستقبل بنائیں۔ اُنہوں نے ممکن سکیم کے تحت بے روزگار نوجوانوں میں چابیاں تقسیم کی اور سٹال کا معائینہ کیا۔