چنینی ( اودھمپور )؍
منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے ایگرو انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ ( جے کے اے آئی ڈی سی ایل ) ڈاکٹر ارون منہاس نے آج چنینی میں قائم ہونے والے کولڈ اسٹور کی تعمیراتی جگہ کا دورہ کیا اور معائینہ کیا ۔
ڈویژنل منیجر جے کے اے آئی ڈی سی ایل اے ایچ سلاریہ اور دیگر افسران ایم ڈی کے ہمراہ تھے ۔
ایم ڈی نے کہا کہ کولڈ اسٹور کی یہ سہولت ضلع کے کاشتکاروں کیلئے اپنی نوعیت کی پہلی مدد ہے ۔ یہ سہولت کسانوں کیلئے مناسب نرخوں پر اپنی پیداوار کو مارکیٹ میں بیچ کر آمدنی بڑھانے میں مدد دے گی ۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ 320 ایم ٹی کولڈ اسٹور کو 282.17 لاکھ روپے کی رقم میں نبارڈ لون اسکیم کے تحت منظور کیا گیا تھا ۔ مذکورہ پروجیکٹ کی عمارت کو محکمہ زراعت جموں نے کولڈ اسٹور کی سہولت پیدا کرنے کیلئے جے کے اے آئی ڈی سی ایل کے حوالے کیا تھا ۔ یہ کولڈ اسٹور ضلع اودھمپور اور اس کے آس پاس کے کسانوں کی ضروریات کو پورا کرے گا اور اسے پھلوں ، سبزیوں وغیرہ کو ذخیرہ کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔ ایم ڈی نے ٹھیکیدار کو ہدایت دی کہ وہ تعمیراتی کام کو تیز کرے اور پروجیکٹ کو 31 مارچ 2023 تک مکمل کرے ۔