• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, مارچ ۲۲, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کرگل میں شب براء ت اور روز ولادت امام زمانہ کی مناسبت سے تقریبات کاانعقاد

علماء نے عصر حاضر میں اس دن کی اہمیت اوردینی پہلو سے لوگوں کو روشناس کیا ، شعراء نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کرکے محافل کی رونق بڑھائی

Nigraan News by Nigraan News
2023-03-09
A A
0
کرگل میں شب براء ت اور روز ولادت امام زمانہ کی مناسبت سے تقریبات کاانعقاد

کرگل میں شب براء ت اور روز ولادت امام زمانہ کی مناسبت سے تقریبات کاانعقاد

FacebookTwitterWhatsapp

مانیٹرنگ//
//8مارچ 2023//ضلع کرگل میں امام زمانہ (عج )کی روز ولادت باسعادت کے سلسلے میں مختلف دینی تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں لوگوں کی بڑی تعداد نے عقیدت و احترام سے شرکت کی۔اس حوالے سے ضلع ہیڈ کوارٹر پرجمعیت العلماء اثناعشریہ کرگل کے احاطے میں شیخ محمد حسین مفید کی صدارت میںایک بڑا اجتماع منعقد ہوا۔ جس میں علماء سادات کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں مئومنین نے شرکت کی ۔محفل عید سے جن علمائے کرام نے خطاب کیا ان میں حجت الاسلام شیخ رضا رضوانی ،شیخ محمد امینی ،شیخ محسن اورسید مہدی فاضلی کے نام قابل ذکر ہیں۔ حجت الاسلام شیخ محمد حسین مفید نے صدارتی تقریر کی جبکہ شیخ ابراہیم خلیلی نے نظامت کے فرائض انجام دئے ۔اس موقعہ پر ریاض احمد ،محمد حسین پوین، ذولفقار علی داس ،احمد رضا ،مرتضیٰ فاضلی ،محمد عقیل شلکچے ،عنایت علی اپاتی ،علی اکبر اپاتی ،باقر ذیشان اور حسن ہندرمانی کے علاوہ تقی خان نایاب نے منظوم کلام کے ذریعے امام زمانہ کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔دوسرا بڑا اجتماع امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے بینر تلے منعقد ہوا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔اطلاعات کے مطابق امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے حسینی پارک سے ایک جلوس برآمد ہواجس میں شامل لوگوں نے نعت خوانی اور استغاثہ امام زمان پڑھنے کے ساتھ ساتھ امریکہ ،اسرائیل اور آل سعود وغیرہ کے خلاف اور مستضعفین جہاں کے حق میں نعرے لگائے ۔جلوس کے پرامن انعقاد کے لئے ضلع انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے مختلف گذر گاہوں پر معقول اتنظامات کئے گئے تھے ۔جلوس بازار سے ہوتے ہوئے جامع مسجد پہنچاجہاں پرعلماء نے جلوس سے خطاب کیا۔ تنظیم کی نگران کونسل کے سربراہ شیخ محمد محقق نے محفل کی صدارت جبکہ مولانا ذاکر چھانی گنڈنے نظامت کے فرائض انجام دئے ۔ آغازمیں شیخ ابراہیم کریمی نے تلاوت کی۔ سید کاظم صابری ،حجت السلام شیخ محمد حسین رجائی وائس چیئرمین بسیج روحانیون کے علاوہ حجت السلام شیخ محمد محقق نے اس مقدس دن کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔جن افراد نے محفل کے دوران نعت پیش کئے ان میں محمد علی جی ایم پور ،منتظر مہدی پشکم،شبیر حسین تچہ،ماسٹر ممتاز حسین گونگما کرگل،الطاف حسین شرگول ،محمد علی آخوند سکمبو اور ماسٹر شبیر گونگما کرگل کے نام قابل ذکر ہیں۔ ادھرزینبیہ ہال حیدری محلہ میںامام خمینی میموریل ٹرسٹ کے شعبہ خواتین بسیج زینبیہ کی طرف سے خواتین کے لئے مخصوص جشن محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران فرزانہ بہنام نے فلسفہ مہدویت و ولایت کے موضوعات پر روشنی ڈالی ، دارالقرآن کی طالبات نے منظوم انداز میں امام کوخراج عقیدت پیش کیا۔ مجلس کی صدارت حا جیہ خانم زہرا یوسفی نے کی اور نظامت کے فرائض حاجیہ فاطمہ صابری نے انجام دی۔ ادھر ضلع کے گوش و کنار سے رات بھر شب ولادت باسعادت امام زمانہ ؑ وشب براء ت کے سلسلے میں مختلف مساجد وامام بارگاہوں پر چراغان کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیںجبکہ مساجد وامام بارگاہوں میں شب بیداری کی گئی ۔ادھر سب ڈیویژن سانکو میں انجمن صاحب الزمان اور مرکز تبلیغات امام رضا کے زیر اہتمام جشن محفل کا اہتمام کیاگیا ۔جس دوران علماء کرام نے اس دن کی اہمیت پر مفصل روشنی ڈالی۔اس حوالے سے دراس ،شکر چکتن ،شرگول اور سورو میں بھی تقریبات کے انعقادکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں حالات پُر امن اور مکمل طو رپر قابو :لیفٹنٹ جنرل اوپیندر دیودی

جموں کشمیر میں حالات پُر امن اور مکمل طو رپر قابو :لیفٹنٹ جنرل اوپیندر دیودی

2023-03-21
سال 2022 سے اب تک جموں کشمیر میں 23 افراد یو اے پی اے کے تحت ’’دہشت گرد ‘‘نامزد

سال 2022 سے اب تک جموں کشمیر میں 23 افراد یو اے پی اے کے تحت ’’دہشت گرد ‘‘نامزد

2023-03-21
جموں و کشمیر انتظامیہ نےسری نگر میں 700 سال پرانے مندر کی بحالی کا کام شروع کیا

جموں و کشمیر انتظامیہ نےسری نگر میں 700 سال پرانے مندر کی بحالی کا کام شروع کیا

2023-03-21
امرناتھ یاترا: ڈرون، مائن پروف گاڑیاں اعلی درجے کی سیکورٹی کے لیے استعمال کی جائیں گیج:اے ڈی جی پی

امرناتھ یاترا: ڈرون، مائن پروف گاڑیاں اعلی درجے کی سیکورٹی کے لیے استعمال کی جائیں گیج:اے ڈی جی پی

2023-03-20
ایس آئی یونے جموں و کشمیر کے پلوامہ میں لشکر طیبہ کمانڈر کے گھر کی تلاشی لی

ایس آئی یونے جموں و کشمیر کے پلوامہ میں لشکر طیبہ کمانڈر کے گھر کی تلاشی لی

2023-03-20
ملازمت کے میلےکا مقصد نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے:صوبائی کمشنر کشمیر

روزگار میلوں کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے: ڈویژنل کمشنر

2023-03-20
کشمیر میںمزید بارشوں کی پیش گوئی

کشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

2023-03-20
جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر کی رکن پارلیمنٹ نیرج شیکھر سے ملاقات

جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر کی رکن پارلیمنٹ نیرج شیکھر سے ملاقات

2023-03-18
بھارت نے جموں و کشمیر میں جی 20 اجلاس کی میزبانی کے لیے پاکستان کے اعتراضات کو مسترد کر دیا

بھارت نے جموں و کشمیر میں جی 20 اجلاس کی میزبانی کے لیے پاکستان کے اعتراضات کو مسترد کر دیا

2023-03-18
ایشیا کا سب سےبڑاٹیولپ گارڈن آج سیاحوں کیلئےکھلے گا

ایشیا کا سب سےبڑاٹیولپ گارڈن آج سیاحوں کیلئےکھلے گا

2023-03-18
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.