• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, جون ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ٹنل کے آر پار شدید بارشیں

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-12
Reading Time: 1min read
A A
0
ٹنل کے آر پار شدید بارشیں
FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر//گزشتہ کئی دنوں سے جاری شدید ترین گرمی کی لہر کے بیچ محکمہ موسمیات کے پیشگوئی کے عین مطابق ٹنل کے آر پار دوران شب موسمی صورتحال میں تبدیلی آتے ہوئے موسلا دار بارشوں کے ساتھ ساتھ تیز آندھی کے نتیجے میں فصلوں اور میوہ باغات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا جبکہ کئی علاقوں میںدرجنوں مکانات کے چھت اْڑا جانے اور درخت اکھڑ آنے کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔اسی دوران بارشو ں کے نتیجے میں گرمی کی لہر میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے ساتھ ہی لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دورن وادی کشمیر میں مزید بارشیں ہونے کے امکانات ہیں۔ادھر وسطی کشمیر ضلع گاندربل کے تحصیل لار میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس سے، رہائشی مکانات اور سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔سی این آئی کے مطابق شدید ترین گرمی کے بعد اتوار اور سوموار کی درمیانی رات کو موسمی صورتحا ل میں اچانک تبدیلی آئی اور شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں طوفان باد بارواں کی وجہ سے شما ل و جنوب میںمیوہ جات مکمل طور پر تباہ و برباد ہو کر رہ گئے جبکہ سبزیوں کی کیاری دھان کی پنیر ،اور دوسری فصلیں مکمل طور پر تباہ وبرباد ہو کر رہ گئیں۔ خراب موسمی صورتحال اور تازہ بارشیں اور کئی مقامات پر تیز آندھی کی وجہ سے شما ل و جنوب میںمیوہ جات مکمل طور پر تباہ و برباد ہو کر رہ گئے جبکہ سبزیوں کی کیاری ، سرسوں اور دوسری فصلیں مکمل طور پر تباہ وبرباد ہو کر رہ گئیں۔ادھر جنوبی کشمیر کے درجنوں علاقوں میں اس وقت خوف و دہشت پھیل گیا جب تیز آندھی ، بادل پھٹنے اور بجلی کڑکنے کی واقعات رونما ہونے کے بعد لوگ گھروں میں سہم کر دہ گئے۔ ادھر شمالی ضلع بارہمولہ سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ موسمی صورتحال میں اچانک تبدیلی آنے کے بعد ضلع کے درجنوں علاقوں میں تیز ہوائوں اور کئی مقامات پر زبردست بارشوں کے نتیجے میں کھڑی فصلوں اور سیب کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ وقفے وقفے سے بارشیں ہونے کے باعث باغ مالکان اور کسان خون کے آنسوں رونے پر مجبور ہو گئے ہیں اور ان کی سال بھر کی آمدنی کے ذرائع مکمل طو پر تباہ وبرباد ہو گئے ہیں۔ادھر نمائندے نے بتایا کہ ونتی پورہ اور ترال کے درجنوں علاقوں میں اس وقت خوف و دہشت کی لہر پھیل گئی جب اچانک تیز آندھی اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ تیز اندھی کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچ گیا ہے جبکہ درجنوں علاقوں میں بجلی پول اور درخت اکھاڑ آئے جس کے نتیجے میں بجلی کا نظام مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گیا۔ تیز آندھی کے نتیجے میں درجنوں درخت اکھڑ آئے۔ اسی دوران تیز آندھی کے بیچ شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں تازہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس کا سلسلہ بعد دوپہرتک وقفہ وقفہ سے جاری ریا۔وادی میں تازہ بارشوں سلسلہ شروع ہواجس کی وجہ سے معمول کے درجہ حرارت میں پھر سے ایک بار کمی واقع ہوئی۔ سرینگر سمیت وادی کے دوسرے علاقوں میںوقفہ وقفہ سے بارشیں ہوتی رہیں ۔نمائندے کے مطابق موسم کی غیر یقینی صورتحال اور بارشوں کے نتیجے میں اہلیان وادی نے گرمی کی شدت ترین لہر سے راحت حاصل کی۔ جبکہ موسلا دار بارشوں کے نتیجے میں شمالی و جنو بی کشمیر کے اکثر و بیشتر ندی نالوں میں پانی کا بہاو تیز ہوگیا۔ ادھرمحکمہ موسمیات نے وادی میں24 گھنٹوں تک بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ادھر وسطی کشمیر ضلع گاندربل کے تحصیل لار میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس سے، رہائشی مکانات اور سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔نمائندے کے مطابق کچھ گھنٹوں کی طوفانی بارش کے باعث وتلار علاقے میں متعدد رہائشی مکانات اور سڑکیں تباہ ہوگئیں، تاہم واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ایک سرکاری عہدیدارکا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پولیس اور ایس ڈی آر ایف اہلکاروں نے سڑک رابطے کو جلد سے جلد بحال کرنے کے لئے علاقے میں امدادی کارروائی شروع کی ہے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

نارکو دہشت گردی کیس میں مفرور ملزم اشہاری قرار،منشیات کیس میں 5سال سے بند ایک شخص کی ضمانتی عرضی مسترد

نارکو دہشت گردی کیس میں مفرور ملزم اشہاری قرار،منشیات کیس میں 5سال سے بند ایک شخص کی ضمانتی عرضی مسترد

2026-06-28
اے سی بی کی کارروائی،غیر متناسب اثاثوں میں مکان، زمین اور سونا ضبط

اے سی بی کی کارروائی،غیر متناسب اثاثوں میں مکان، زمین اور سونا ضبط

2026-06-28
شوشل میڈیا کا غلط استعمال پر سی آئی کے کے چھاپے

شوشل میڈیا کا غلط استعمال پر سی آئی کے کے چھاپے

2026-06-28
لیبر ڈیپارٹمنٹ سینئر اسسٹنٹ، فیکٹریز و بوائلرزانسپکٹر، 40ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

لیبر ڈیپارٹمنٹ سینئر اسسٹنٹ، فیکٹریز و بوائلرزانسپکٹر، 40ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

2026-06-28
لال قلعہ کار بم دھماکہ کیس، مفرور ڈاکٹر سمیت مزید 3 کیخلاف چارج شیٹ پیش

لال قلعہ کار بم دھماکہ کیس، مفرور ڈاکٹر سمیت مزید 3 کیخلاف چارج شیٹ پیش

2026-06-28
چیف آف ڈیفنس سٹاف کا پہلا جموں و کشمیر دورہ

چیف آف ڈیفنس سٹاف کا پہلا جموں و کشمیر دورہ

2026-06-28
ایس کے آئی سی سی میں بین المذاہب مکالمہ،ہندوستان میں تمام مذاہب کو پنپنے کی اجازت : ایل جی

ایس کے آئی سی سی میں بین المذاہب مکالمہ،ہندوستان میں تمام مذاہب کو پنپنے کی اجازت : ایل جی

2026-06-28
سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات، جولائی میں جائزہ لیا جائے گا: سکینہ ایتو نگران نیوز سری نگر// وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے جمعرات کو کہا کہ حکومت جولائی میں سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے معاملے کا جائزہ لے گی اور موجودہ موسمی حالات کا جائزہ لینے کے بعد مناسب فیصلہ کرے گی۔ سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایتو نے کہا کہ متعلقہ حکام کسی بھی فیصلے سے قبل گرمیوں کی تعطیلات کے معاملے پر بات کریں گے۔وزیر نے جب بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے درمیان اسکولوں کے لیے چھٹیوں کا اعلان کرنے کے امکان کے بارے میں پوچھا تو کہا"ہم جولائی میں موسم گرما کی تعطیلات پر تبادلہ خیال کریں گے،" ۔تاہم، انہوں نے فیصلے کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں بتائی اور کہا کہ حکومت موسمی حالات سمیت تمام متعلقہ عوامل کا جائزہ لینے کے بعد کال کرے گی۔یہ بیان جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں موجودہ موسمی حالات کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کے بارے میں قیاس آرائیوں کے درمیان آیا ہے

2026-06-26
قوانین میں ترمیم ، پاسپورٹ فیس میں اضافہ

قوانین میں ترمیم ، پاسپورٹ فیس میں اضافہ

2026-06-26
ایک ماہ کی معطلی کے بعد، گلمرگ گنڈولا خدمات پھر سے بحال

ایک ماہ کی معطلی کے بعد، گلمرگ گنڈولا خدمات پھر سے بحال

2026-06-26
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page