کشمیر انفو//
جموں/15؍مارچ:پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے آج ایک میٹنگ منعقد کی تاکہ سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق زیر اِلتوأ عدالتی مقدمات اور کنٹمپٹ کیسوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے۔میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ مشن لینا پادھا ، ڈائریکٹر ایس ڈی ڈی سدرشن کمار ، سپیشل سیکرٹری ایس ڈی ڈی ایم اَشرف بٹ ، سینئر لأ آفیسر ایس ڈی ڈی ، جوائنٹ ڈائریکٹروں ، آئی ٹی آئی جموں/ کشمیر ،متعلقہ ایڈیشنل ایڈ وکیٹ جنرلز / ڈپٹی ایڈ وکیٹ جنرل ہائی کورٹ جموں کے علاوہ دونوں صوبوں کے دیگر متعلقہ اَفسران نے آن لائن شرکت کی۔میٹنگ میں مختلف زیر اِلتوأ عدالتی مقدمات پر سیر حاصل بحث و تمحیص ہوئی۔پرنسپل سیکرٹری نے دونوں سربراہان کو ہدایت دی کہ وہ عدالتی مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کے لئے فوری ضروری اقدامات کرنے کے لئے تال میل کو یقینی بنائیں تاکہ اَگر کوئی رُکاوٹ ہے تو اسے جلد از جلد حل کیا جاسکے۔پرنسپل سیکرٹری کو جانکاری دی گئی کہ متعلقہ صوبوں کے جوائنٹ ڈائریکٹروں کو آئی ٹی آئی سیکٹر میں نوڈل آفیسر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ پرنسپل پولی تکنیک وومن سری نگر شفقت آرا اور تبسم گیلانی کو بھی دونو ں صوبوں میں پولی تکنیک سیکٹر میں نوڈل آفیسر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ کے قانونی سیکشن کے ساتھ فوری رابطہ اور تعاون کریں۔ قانونی سیکشن جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگز بطور نوڈل آفیسر اور ممبران کے طور پر ایم ٹی ایس عمل شامل ہیں، کو محکمہ قانون، انصاف اور پارلیمانی امور سے جانچ کے بعد تمام زیر التوا عدالتی مقدمات میں فوری طور پر اعتراضات داخل کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے تمام متعلقہ اَفسران کو مزید ہدایت دی کہ وہ تمام عدالتی احکامات کی فوری تعمیل کو یقینی بنائیں جہاں بھی عدالت نے غور طلب احکامات جاری کرنے حکام دیا ہے۔ڈپٹی سیکرٹری قانون نے اَفسران کو یقینی دِلایا کہ تمام زیر اِلتوأ عدالتی مقدمات کو فوری طور پر نمٹانے کے لئے جہاں بھی ضرورت ہو تمام ضروری قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔