سرینگر//13جولائی کے موقعے پر مزار شہداء خواجہ بازار سرینگر میں ممکنہ تقریبات کو روکنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے خواجہ بازار ، نوہٹہ، خانیار اور وادی کے دیگر حساس علاقوں میں سیکورٹی کے کڑے بندوبست کئے ہیں جبکہ اہم اور حساس علاقوں میں سیکورٹی کی اضافی نفری کو تعینات کیا جاچکا ہے نمائدےکے مطابق 13جولائی قریب آنے کے پیش نظر وادی کشمیر میں حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کیا گیا ہے ۔ اہم اور حساس مقامات پر فورسز اور پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کیاجارہاہے جبکہ شہر سرینگر کے تمام داخلہ راستوں پر نگرانی پڑھائی گئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ وادی کشمیر میں13جولائی کے سلسلے میں حفاظت کا سخت بندوبست کیا جارہا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقع کو روکنے کے حوالے سے وادی کے حساس اور اہم مقامات پر فورسز اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے خاص طو رپر شہر سرینگر میں حفاظت کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں اہم تنصیبات اور اہم چوراہوں پر فورسز گشت بڑھادیا گیا ہے ۔ مختلف جگہوں پر شبانہ ناکے بھی بٹھائے جانے کی اطلاع ہے جہاں سے کسی بھی مشکوک گاڑی یا موٹر سائکل کو روک کر ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مزار شہداء خواجہ بازار سرینگر میں 13جولائی منگل کے روز ممکنہ تقریبات کو روکنے کیلئے خانیار، نوہٹہ، خواجہ بازار اوردیگر ملحقہ علاقوں میں فورسز اور پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کیا جاچکا ہے جگہ جگہ پولیس کی اور فورسز کی گاڑیاں نظر آرہی ہے ۔