• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, مارچ ۲۱, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ایشیا کا سب سےبڑاٹیولپ گارڈن آج سیاحوں کیلئےکھلے گا

Nigraan News by Nigraan News
2023-03-18
Reading Time: 1min read
A A
0
ایشیا کا سب سےبڑاٹیولپ گارڈن آج سیاحوں کیلئےکھلے گا

ایشیا کا سب سےبڑاٹیولپ گارڈن آج سیاحوں کیلئےکھلے گا

FacebookTwitterWhatsapp

مانیٹرنگ//
سری نگر، 18مارچ: سری نگر کی زابرون پہاڑیوں کے دامن میں واقع ایشیا کا سب سے بڑا باغ ٹیولپ گارڈن زائد از12 لاکھ حسین و جمیل ٹولپ کے پھولوں کے ساتھ سیاحوں کی آمد کے لئے ہر لحاظ سے تیار ہے۔ حکام کے مطابق باغ گل لالہ کو 19 مارچ سے عوام کے لئے کھولا جائے گا۔شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع اس وسیع و عریض اور دلکش باغ جس میں لاکھوں رنگ برنگی ٹلپ بلب لگے ہوئے ہیں،کو لیفٹیںنٹ گورنر منوج سنہا کی طرف سے اتوار کی دو پہر کو عوام کے لئے کھولے جانے کی توقع ہے۔باغ گل لالہ میں امسال ہالینڈ سے بر آمد شدہ چار نئے ٹلپ کا اضافہ کیا گیا ہے جن میں کیپ کنیا، سویٹ ہارٹ، ہیملٹن اور کرسمس ڈریم شامل ہیں۔ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ موسم بہار کی آمد پر 68 رنگ برنگی اقسام کے ٹیولپ بلب کے علاوہ ڈیفوڈل، ہائیسن، مسکری کے چشم کشا پھول اور بادام، خوبانی، آڑو کے درخت بھی باغ کی خوبصورتی و شان و شوکت میں چار چاند لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ باغ میں فی الوقت زائد از ایک درجن اقسام کے 25 فیصد ٹولپ کھل گئے ہیں اور موسم ساز گار رہنے کی صورت میں باقی ٹولپ بھی کھلیں گے۔انہوں نے کہا: ‘گل لالہ کا پھول بہت ہی نازک ہونے کے ساتھ ساتھ اِس کی زندگی صرف 15 سے 17 دنوں پر ہی محیط ہوتی ہے۔ تاہم ٹیولپ کی زندگی اس کے قسم اور موسمی صورتحال پر منحصر ہے۔ اگر موسم سرد رہا تو اس کی زندگی بڑھ سکتی ہے۔ اگر درجہ حرارت 20 ڈگری سے اوپر چلا گیا تو اس کی زندگی کچھ دن مختصر ہوجاتی ہے ‘ توار کو باغ کی افتتاحی تقریب پر مہمانوں کی تفریح کے لئے موسیقی کے ایک پروگرام کا انعقاد بھی متوقع ہے۔سینکڑوں باغبانوں اور مزدوروں کی کئی مہینوں کی پیہم محنت کا نتیجہ ہے کہ زائد از 30 ایکٹر اراضی پر محیط اس باغ کو سیاحوں کے لئے ہر لحاظ سے تیار کیا گیا ہے۔باغ کو مزید دلکش و دلپذیر بنانے کے لئے امسال ایک واٹر چینل جو باغ کے بیچوں بیچ موجود تھی کو مزید بڑھایا گیا اور اس کے علاوہ باغ میں فواروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں باغ کی سیر سے لطف اندوز ہونے کئے لئے جسمانی طور معذور اور عمر رسیدہ لوگوں کے لئے ویل چیئرز کو دستیاب رکھا گیا ہے اور دوسری سہولیات کو بھی بڑھایا گیا ہے۔امسال سیاح قریب 600 کنال اراضی پر پھیلے اس باغِ گل لالہ میں لگی 68 اقسام کی 16 لاکھ سے زیادہ ٹیولپ گٹھلیوں کے حسین نظاروں سے محظوظ ہوں گے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں حالات پُر امن اور مکمل طو رپر قابو :لیفٹنٹ جنرل اوپیندر دیودی

جموں کشمیر میں حالات پُر امن اور مکمل طو رپر قابو :لیفٹنٹ جنرل اوپیندر دیودی

2023-03-21
سال 2022 سے اب تک جموں کشمیر میں 23 افراد یو اے پی اے کے تحت ’’دہشت گرد ‘‘نامزد

سال 2022 سے اب تک جموں کشمیر میں 23 افراد یو اے پی اے کے تحت ’’دہشت گرد ‘‘نامزد

2023-03-21
جموں و کشمیر انتظامیہ نےسری نگر میں 700 سال پرانے مندر کی بحالی کا کام شروع کیا

جموں و کشمیر انتظامیہ نےسری نگر میں 700 سال پرانے مندر کی بحالی کا کام شروع کیا

2023-03-21
امرناتھ یاترا: ڈرون، مائن پروف گاڑیاں اعلی درجے کی سیکورٹی کے لیے استعمال کی جائیں گیج:اے ڈی جی پی

امرناتھ یاترا: ڈرون، مائن پروف گاڑیاں اعلی درجے کی سیکورٹی کے لیے استعمال کی جائیں گیج:اے ڈی جی پی

2023-03-20
ایس آئی یونے جموں و کشمیر کے پلوامہ میں لشکر طیبہ کمانڈر کے گھر کی تلاشی لی

ایس آئی یونے جموں و کشمیر کے پلوامہ میں لشکر طیبہ کمانڈر کے گھر کی تلاشی لی

2023-03-20
ملازمت کے میلےکا مقصد نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے:صوبائی کمشنر کشمیر

روزگار میلوں کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے: ڈویژنل کمشنر

2023-03-20
کشمیر میںمزید بارشوں کی پیش گوئی

کشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

2023-03-20
جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر کی رکن پارلیمنٹ نیرج شیکھر سے ملاقات

جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر کی رکن پارلیمنٹ نیرج شیکھر سے ملاقات

2023-03-18
بھارت نے جموں و کشمیر میں جی 20 اجلاس کی میزبانی کے لیے پاکستان کے اعتراضات کو مسترد کر دیا

بھارت نے جموں و کشمیر میں جی 20 اجلاس کی میزبانی کے لیے پاکستان کے اعتراضات کو مسترد کر دیا

2023-03-18
جنرل بپن راوت کا سب سے بڑا تعاون جموں و کشمیر میں انسداد بغاوت کے بیانیے کو تبدیل کرنا تھا: سی ڈی ایس

جنرل بپن راوت کا سب سے بڑا تعاون جموں و کشمیر میں انسداد بغاوت کے بیانیے کو تبدیل کرنا تھا: سی ڈی ایس

2023-03-17
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.