کشمیر انفو//
سرینگر : لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج جہلم ریور فرنٹ کے جاری کام کا جائے وقوعہ معائینہ کیا اور جائیزہ لیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے سائٹ پر جاری کام کی پیش رفت کا جائیزہ لیا اور پروجیکٹ کی بروقت تکمیل پر زور دیا ۔ سیاحوں کیلئے دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے سی ای او سرینگر اسمارٹ سٹی کو ہدایت دی کہ وہ پروجیکٹ کے تحت کچھ نمایاں مقامات پر سیلفی پوائینٹس تیار کرنے کے امکانات تلاش کریں ۔ کمشنر ایس ایم سی اور سی ای او سرینگر سمارٹ سٹی مسٹر اطہر امیر خان نے لفٹینٹ گورنر کو اس باوقار پروجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ زیرو برج سے لال منڈی تک دریا کے بائیں کنارے پر جاری کام اپریل 2023 تک مکمل کر لیا جائے گا ۔ زیرو برج سے جی پی او کے درمیان اسٹریچ کا کام بھی زور و شور سے جاری ہے اور اپریل 2023 تک مکمل ہو جائے گا جبکہ ریور فرنٹ پراجیکٹ پر بڑے کام اگست 2023 تک یا اس سے پہلے مکمل ہو جائیں گے ۔ کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور کشمیر کے ورثہ دریائے جہلم کی بحالی اور دریائی نقل و حمل کے بارے میں لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ کام وقت کے مطابق جاری ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ زیرو برج سے بڈشاہ کدل تل جہلم ریور فرنٹ کا تصور ریور فرنٹ کے ساتھ ساتھ جدید ترین عوامی مقامات کے ساتھ کیا گیا ہے ۔ جہلم ریور فرنٹ کے دائیں اور بائیں دونوں کناروں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ۔ پیدل چلنے کے راستوں ، سائیکل ٹریک ، کثیر المقاصد سبز جگہوں اور پارکس ، بیٹھنے کی جگہ ، رکاوٹوں سے پاک ماحول ، عالمگیر رسائی ، مقبول بازار کی سڑکوں سے بہتر رابطہ ، اعلیٰ معیار کی روشنی ، سجاوٹی پودوں کی اقسام ، جدید عوامی سہولیات کی ترقی سے عوام کو ترقی ملے گی ۔ جہلم ریور فرنٹ سیاحوں اور مقامی لوگوں کیلئے ایک نمایاں مقام ہے ۔ لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری اور دیگر سینئر افسران لفٹینٹ گورنر کے ہمراہ تھے ۔