کشمیر انفو//
پلوامہ:کھادی اینڈ ولیج انڈسٹری کمیشن ( کے وی آئی سی ) خود کفیل ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کی سمت میں اہم قدم اٹھا رہا ہے جیسا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تصور کیا تھا ۔ مختلف پروگراموں کے تحت کے وی آئی سی دور دراز علاقوں میں کاریگروں کو بہت کم قیمت پر روز گار کے مواقع فراہم کر رہا ہے ۔ آج کے وی آئی سی کے چئیر مین مسٹر منوج کمار نے پلوامہ اور رام بن اضلاع کے 120 شہد کی مکھیوں کے پالنے والوں میں 1200 شہد کی مکھیوں کے ڈبے تقسیم کئے ۔ تقسیم کی تقریب سی ایس آئی آر فیلڈ اسٹیشن بونیرہ ضلع پلوامہ جے اینڈ کے میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کے وی آئی سی کے چئیر مین نے کہا کہ مکھیاں پالنا کسانوں بشمول بے زمین کسانوں کیلئے اپنی آمدنی بڑھانے کا ایک موثر طریقہ ہو سکتا ہے ۔ پھولوں کی مدت کے دوران فصل کے کھیتوں میں شہد کی مکھیوں کو رکھنے سے پولنیشن کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے جس سے پیداوار بہتر ہوتی ہے ۔استفادہ کنندگان کی مزید حوصلہ افزائی کیلئے کے وی آئی سی کے چئیر مین نے انہیں شہد کی مکھیوں کے پالنے کی سرگرمیوں کو کامیابی سے چلانے اور اپنے کاروبار کو بڑھانے کیلئے وزیر اعظم کے روز گار پیدا کرنے کے پروگرام ( پی ایم ای جی پی ) اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی ۔ شہد کی مکھیوں کے ڈبوں کی تقسیم کے علاوہ چئیر مین کے وی آئی سی نے ریذیڈنسی روڈ سرینگر میں ایک مرمت شدہ کھادی بھنڈار کا بھی افتتاح کیا ۔ شہد کی مکھیوں کے ڈبوں کی تقسیم اور کھادی بھنڈار کی تزئین و آرائش کے وی آئی سی کی دیہی کاریگروں کو بااختیار بنانے اور ہندوستان کو خود کفیل بنانے کی کوششوں کی چند مثالیں ہیں ۔