مانیٹرنگ//
سری نگر، 25 مارچ: مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے ہفتہ کو کہا کہ جموں و کشمیر میں اگلے سال وندے بھارت ٹرینیں ہوں گی کیونکہ جموں سری نگر ریل لنک اس سال ہی کھولا جائے گا۔
یہاں ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ کپواڑہ اور وادی کشمیر کے دیگر دو مقامات کو جلد ہی ہندوستانی ریلوے سے جوڑ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر بھر میں ریلوے کو بہتر بنایا جائے گا اور سال کے آخر تک بہتری دیکھنے کو ملے گی۔
انہوں نے کہا، "ٹیلی فون کنیکٹیویٹی، ڈبل لائنز، پارسل سروسز، ہندوستانی ریلوے کے ذریعے سیمنٹ اور دواسازی کی تجارت کو سال کے آخر تک یقینی بنایا جائے گا، اس کے علاوہ، سیب کی تجارت کے لیے سہولیات پر بھی غور کیا جائے گا،” انہوں نے کہا۔
مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں اگلے برس وندے بھارت ٹرینیں چلائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ جموں سے سری نگر کے ریل لنک کا تعمیری کام بہت جلدی مکمل ہوگا۔
موصوف مرکزی وزیر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو بارہمولہ میں ریلوے پروجیکٹس کا معائینہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘بہت ہی خوشی ہوئی کہ بھارتیہ ریلوے نیٹ ورک کے آخری اسٹیشن بارہمولہ میں سہولیات کو دیکھا اور انتظامیہ سے بہت سارے مشور حاصل کئے’۔ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں ریلوے کی بہت ساری چیزوں کو بہتر کیا جائے گا۔
مسٹر ویشنو نے کہا کہ اسٹیشن کو بہتر بنایا جائے گا، ڈوبل لائن، ٹیلی فون کنکٹویٹی، پارسل سروس،ہیٹنگ سسٹم وغیرہ سہولیات میں مزید بہتری لائی جائےگی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ریلوے کے ذریعے سال کے آخر تک سیمنٹ اور دوا سازی کی تجارت کو یقینی بنایا جائے گا اور اس کے علاوہ سیب کی تجارت کے لئے سہولیات پر بھی غور کیا جائے گا۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ جموں سے سری نگر کا لنک بہت جلد مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگلے برس جموں وکشمیر میں وندے بھارت ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی۔
بتادیں کہ موصوف زیر ریلوے بڈگام ریلوے اسٹیشن سے ٹرین کے ذریعے بارہمولہ پہنچے۔ اس دوران ریلوے کے اعلیٰ عہدیدار ان کے ہمراہ تھے.