• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کشمیر میں مٹی کے برتن استعمال کرنے کا رجحان ایک بار پھر بڑھ رہا ہے

Nigraan News by Nigraan News
2023-04-03
Reading Time: 1min read
A A
0
کشمیر میں مٹی کے برتن استعمال کرنے کا رجحان ایک بار پھر بڑھ رہا ہے

کشمیر میں مٹی کے برتن استعمال کرنے کا رجحان ایک بار پھر بڑھ رہا ہے

FacebookTwitterWhatsapp

(یو این آئی)
سری نگر،3 اپریل: وادی کشمیر کے میں تانبے، چاندی وغیرہ سے بنے مختلف ڈیزائینوں کے انتہائی خوبصورت و دلکش برتنوں کی دستیابی کے با وصف لوگوں میں مٹی کے برتن خاص طور پر کھانے پینے کے برتن استعمال کرنے کا رجحان ایک بار پھر بڑھ رہا ہے مٹی کے برتن بنانے والوں کا ماننا ہے کہ بسیار طبی فوائد لوگوں میں کھانے پینے کے لئے مٹی کے برتن دو بارہ استعمال کرنے کی بنیادی وجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرچہ یہ پیشہ زوال پذیر تھا تاہم گذشتہ کچھ برسوں سے یہ ایک بار پھر زندہ ہو رہا ہے جو ایک خوش آئند بات ہے۔
وادی کے گوشہ و کنار میں مٹی کے برتن بنانے والے دستکار موجود ہیں اور وہ موجودہ سائنس و ٹیکنالوجی کے دور میں بھی اپنے آبا و اجداد کے پیشے کو بر قرار رکھے ہوئے ہیں۔
مٹی کے برتن بنانے کی دستکاری نہ صرف اس سے وابستہ دستکاروں کی میراث اور روزی روٹی کا وسیلہ ہے بلکہ کشمیر کی شاندار ثقافت کا ایک اہم حصہ بھی ہے۔
وسطی ضلع بڈگام کے چرار شریف سے تعلق رکھنے والے مشتاق احمد جو مٹی کے برتن فروخت کر رہا ہے، کا کہنا ہے کہ یہ کاروبار ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
انہوں نے کہا: میں گذشتہ 35 برسوں سے چرار شریف جہاں حضرت شیخ نور الدین ولی (رح) کی درگاہ واقع ہے،میں مٹی کے برتن فروخت کرتا ہوں میرے والد بھی یہی کام کرتے تھے’۔
ان کا کہنا تھا: یہ کام روز بروز ترقی کر رہا ہے لوگ ایک بار پھر مٹی کے برتن خاص طور پر کھانے پینے کے لئے استعمال کرنے لگے ہیں’۔
موصوف نے کہا: ڈاکٹر لوگوں کو خاص طور پر معدے کے عارضے میں مبتلا مریضوں کو مٹی کے برتن استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان برتنوں کی مانگ بڑھنے لگی ہے’۔
انہوں نے کہا: در اصل کورونا وبا کے دوران لوگوں میں مٹی کے برتن استعمال کرنے کا رجحان بڑھ گیا تھا اور پھر یہ ٹرنڈ بڑھتا ہی گیا’۔
ان کا کہنا تھا کہ دستکار بھی اب نئے تقاضوں کے مطابق مختلف ڈیزائینوں کے رنگ برنگی برتن اور دیگر چیزیں تیار کرتے ہیں۔
مشتاق احمد نے کہا کہ بازار میں اب ایسی خوبصورت چیزیں آتی ہیں جن کو خریدے بغیر خریدار نہیں رہ جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب صرف کھانے پینے کے لئے ہی مٹی کے برتن نہیں آتے ہیں بلکہ مٹی کا موسیقی و دیگر آرائشی سامان بھی بازاروں میں آتا ہے جس کو لوگ خرید کر گھروں کی زینت بڑھا رہے ہیں۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ مٹی کے برتنوں کی مانگ میں اضافہ تو رہا ہے لیکن یہ برتن تیار کرنے والوں کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے۔
موصوف دکاندار نے کہا: ‘مٹی کے برتن بنانے والے دستکاروں کی تعداد کم ہو رہی ہے کیونکہ نئی پود اس کی طرف مائل نہیں ہے بلکہ وہ دوسرے پیشے اختیار کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں’۔
انہوں نے کہا: ‘میں ایک دستکار سے برتن خرید کے لاتا تھا جو اپنے خاندان کا آخری دستکار تھا کیونکہ اس کے بچے دوسرے کام کرکے اپنا روز گار حاصل کر رہے تھے’۔
یہ پوچھے جانے پر مٹی کے برتن فروخت کرنے کا کاروبار کیسا ہے، پر ان کا کہنا تھا: ‘یہ ایک اچھا کارو بار ہے میں اس کاروبار سے اچھی طرح سے اپنے عیال کو پالتا ہوں اور مجھے اس کا مستقبل بھی اچھا ہی نظر آ رہا ہے’۔
انہوں نے کہا کہ شادی بیاہ کے موقعوں پر مجھے مختلف چیزوں کے اچھے آرڈر ملتے ہیں اور اس کے علاوہ بھی خریدار آتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگ زیادہ تر رنگین برتنوں کو خریدنا پسند کرتے ہیں جبکہ بعض خریدار ایسے بھی ہیں جو بغیر رنگ و روغن کے برتن ہی مانگتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مٹی کے برتنوں اور دیگر چیزوں کی مانگ میں اضافہ ایک خوش آئند بات ہے کیونکہ اس پر آج بھی بے شمار لوگوں کی روزی روٹی منحصر ہے۔
مشتاق احمد نے کہا کہ بعض علاقوں میں حکومت نے کمہاروں کو سبسڈی پر قرضہ بھی فراہم کیا ہے تاکہ وہ اپنے پیشے کو مزید مستحکم کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ دستکاری ہمارے تہذیب کا ایک حصہ ہے اس کو زندہ رکھنے کے لئے ہر کشمیری کو اپنا اپنا کر دار ادا کرنا ہوگا۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اننت ناگ قصبے میں قائم دارالعلوم خاکستر،آگ لگنے سے 1طالب علم جاں بحق،3جھلس کر زخمی

اننت ناگ قصبے میں قائم دارالعلوم خاکستر،آگ لگنے سے 1طالب علم جاں بحق،3جھلس کر زخمی

2026-05-13
آئل کمپنیوںکیلئے نقصان کو زیادہ دیر تک برداشت کرنا نا ممکن: پوری

آئل کمپنیوںکیلئے نقصان کو زیادہ دیر تک برداشت کرنا نا ممکن: پوری

2026-05-13
جموں-سرینگر وندے بھارت ایکسپریس سروس، پہلے 10 دنوں میں تقریباً 45,000 مسافروں کی تعداد ریکارڈ

جموں-سرینگر وندے بھارت ایکسپریس سروس، پہلے 10 دنوں میں تقریباً 45,000 مسافروں کی تعداد ریکارڈ

2026-05-13
نیٹ پیپر لیک کا معاملہ انکوائری کیلئے سی بی آئی کے سپرد

نیٹ پیپر لیک کا معاملہ انکوائری کیلئے سی بی آئی کے سپرد

2026-05-13
ایل جی کی مذہبی رہنمائوں، علما، سماجی کارکنوں اور بزرگوں سے سامنے آنے کی اپیل

ایل جی کی مذہبی رہنمائوں، علما، سماجی کارکنوں اور بزرگوں سے سامنے آنے کی اپیل

2026-05-13
جموں کشمیر میں 2027 کی مردم شماری

جموں کشمیر میں 2027 کی مردم شماری

2026-05-12
پٹرول ، ڈیزل اور گیس کی قیمتیں، 5 روپے فی لیٹر اور 50روپے فی سلنڈر اضافہ متوقع

پٹرول ، ڈیزل اور گیس کی قیمتیں، 5 روپے فی لیٹر اور 50روپے فی سلنڈر اضافہ متوقع

2026-05-12
عمر عبداللہ کی امت شاہ سے ملاقات،ایل جی کو ٹیلی کام کے اختیارات دینا غلط نہیں: عمر

عمر عبداللہ کی امت شاہ سے ملاقات،ایل جی کو ٹیلی کام کے اختیارات دینا غلط نہیں: عمر

2026-05-12
گاندربل کی گگن گیر غیر استعمال شدہ خوبصورتی سیاحت کی بحالی کا منتظر ہے

گاندربل کی گگن گیر غیر استعمال شدہ خوبصورتی سیاحت کی بحالی کا منتظر ہے

2026-05-10
سرینگر ہوائی اڈے پر تلاشی، تاجر سے 15 لاکھ روپے کی نقدی ضبط

سرینگر ہوائی اڈے پر تلاشی، تاجر سے 15 لاکھ روپے کی نقدی ضبط

2026-05-10
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page