کشمیر انفو//
سانبہ/04؍اپریل:: چیف جسٹس جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ ( سرپرست جموںوکشمیر لیگل سروسز اَتھارٹی ) جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے منگلوار کو اے ڈی آر سینٹر سانبہ میں لیگل ایڈڈ یفنس کونسل سسٹم کا ایگزیکٹیو چیئرمین جموںوکشمیر لیگل سروسز اَتھارٹی جسٹس تاشی ربستن کی موجودگی میں اِفتتاح کیا۔چیف جسٹس اوردیگر متعلقین نے اے ڈی آر سینٹر کے اَحاطے میں پودے بھی لگائے۔چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس سانبہ میں قائم تمام عدالتوں کا معائینہ کیا اور مختلف اَمور کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔اُنہوں نے جوڈیشل اَفسران ، بار ممبران اور عملے سے بھی اِستفساری گفتگو کی، ان کی شکایات سنیں اور مناسب ہدایات دیں۔بعد اَزاں ، چیف جسٹس نے کانفرنس ہال منی سیکرٹری سانبہ میں ’’ اِنصاف تک رَسائی کے افق کو وسعت دینے اور قانون خدمات کے حکام کا کردار‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک بیداری پروگرام کی صدارت کی۔چیف جسٹس نے اَپنے صدارتی خطاب میں دستور ہند کی تمہید کی اہمیت کو اُجاگر کیا ۔ اُنہوں نے طلباء کے شرکأ کو دستور ہند کے تمہید کے بارے میں آگاہ کیا ۔اُنہوں نے جموںوکشمیر لیگل سروسز اَتھارٹی ایکٹ 1987 کی دفعات پر بھی مختصر اً روشنی ڈالی۔جسٹس تاشی ربستن نے پیرالیگل رضاکاروں کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے اَپنے خصوصی خطاب میں اِجتماع سے آگاہ کیا کہ کس طرح ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اَتھارٹیوں کے تحت کام کرنے والے پیرا لیگل رضاکار ایک عام آدمی اور مختلف محکموں کے درمیان پُل کا کام کرسکتے ہیں اور یہ بھی کہ وہ غریب اور ناداروں لوگوں کو ضلعی اور تحصیل لیگل سروسز اَتھارٹیوں سے مفت قانون مدد فراہم کرنا کس طرح مدد کرسکتے ہیں ۔ پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج ( چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اَتھارٹی ) سانبہ سونیا گپتا نے معززین کا خیر مقدم کیا اور پینل وکیل ڈی ایل ایس اے سانبہ ہتیش شرما نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔ اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ انورادھا گپتا نے بھی خطا ب کیا۔اِس موقعہ پر اسسٹنٹ پروفیسر بھارگوڈ گری کالج سانبہ ریتو سمبیال ، بی اے سمسٹر 4 بھاگو ا ڈگری کالج سانبہ کی طالبہ بندنا کماری ، اور بی اے ایل ایل بی سمسٹر تیسرا ڈوگراہ لأ کالج بڑی براہمناں کے طالب علم دانش تاک بھی اس موضوع پر اَپنے اَپنے خطابات پیش کئے ۔اُنہیں توصیفی ٹرافی سے نوازا گیا۔اِن پروگراموں میں رجسٹراجنرل شہزاد عظیم ، چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری ایم کے شرما، رجسٹرار ویجی لنس یش پال بورنی،رجسٹرار رولز راجندر سپرو، ممبر سیکرٹری جے اینڈ کے لیگل سروسز اَتھارٹی امت گپتا ، رجسٹرار کمپیوٹرز ( آئی ٹی ) انوپ کمار شرما،سیکرٹری ہائی کورٹ لیگل سروز کمیٹی پریم ساگر، جوائنٹ رجسٹرار ( پروٹوکول ) جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ پروین پنڈوہ ، سینئر سپر اِنٹنڈنٹ پولیس سانبہ بینم توش ، ضلع سانبہ کے جوڈیشل اَفسران ، بار ممبران سانبہ ، گورنمنٹ ڈگری کالج سانبہ کے طلباء ، ڈوگرہ لأ کالج بڑی براہمناں ، بھار گو ا ڈگری کالج سانبہ اور گورنمنٹ ہائیرسکینڈری سکول فار بوائز اینڈ گرلاز سانبہ نے بھی شرکت کی۔پروگرام کی نظامت کے فرائض سیکرٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اَتھارٹی سانبہ ریکھا کپور نیسچل نے اَنجام دی۔